انوارالعلوم (جلد 16) — Page 382
سیر روحانی (۳) انوار العلوم جلد ۱۶ عزیزوں اور دوستوں کو بھی۔بلکہ اے خدا! تُو ساری دنیا کو ہی اپنا غلام بنالے تا کہ ہم سب اِس غلامی کے ذریعہ حقیقی آزادی کا مزہ چکھیں اور حقیقی غلامی سے نجات پائیں۔پس کان منتظر ہیں اُس دن کے جب یہ آواز ہمارے کان سنیں گے کہ اَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ - فِى إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً - فَادْ خُلِى فِي عِبَادِي - وَادْخُلِي جَنَّتِی۔اے اپنے رب کے تعلق پر مطمئن ہونے والی جان ! آ آ اپنے رب کی طرف آ۔تو اُس سے خوش ہے اور وہ تجھ سے خوش ہے۔آ اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور آ میری جنت میں داخل ہو جا۔اپنی جانیں اور اپنے اموال خدا تعالیٰ کے حضور جلد تر پیش کرو! یہ وہ عظیم الشان نعمت ہے جو تمہارا خدا تمہیں دینے کے لئے تیار ہے۔اب تمہارا فرض ہے کہ تم آگے بڑھو اور اس نعمت کو حاصل کرنے کی کوشش کرو۔وہ اس زمانہ میں پھر تمہارے پاس ایک گاہک کی صورت میں آیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اُس کی یہ آواز بلند ہوئی ہے کہ اپنی جانیں اور مال مجھے دو اور جنت مجھ سے لے لو۔وہ تم سے سودا کرنا چاہتا ہے مگر سودا کرنے کے لئے اُس نے خود اپنے پاس سے تم کو جان اور مال دیا ہے۔پس جان بھی اُسی کی ہے اور مال بھی اُسی کا۔مگر وہ یہ فرض کر کے کہ یہ چیزیں اُس کی نہیں بلکہ تمہاری ہیں تمہارے پاس ایک گاہک کی صورت میں چل کر آیا ہے اور وہ تم سے تمہاری جانوں اور مالوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔تمہاری خوش قسمتی ہوگی اگر تم اس آواز کو سنتے ہی کھڑے ہو جاؤ اور کہو کہ اے ہمارے آقا ! آپ ہم سے اپنی ہی ز مانگ کر ہمیں کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، ہم اپنی جانیں آپ کے قدموں پر شار کرنے کے لئے تیار ہیں اور اپنے اموال آپ کی راہ میں لگانے کے لئے حاضر ہیں۔جب تم اس طرح اپنی جانوں اور اپنے اموال کی قربانی کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ گے تو تم دیکھو گے کہ تمہاری جان بھی تمہارے پاس ہی رہتی ہے اور تمہارا مال بھی تم سے چھینا نہیں جاتا۔مگر اس ارادہ نیک اور عملی پیشکش کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارا آقا تم سے ہمیشہ کے لئے خوش ہو جائے گا اور وہ تمہیں اُس ابدی جنت میں داخل کرے گا جس کی نعمتیں لازوال ہیں اور جس کے مقابلہ میں دُنیوی مینا بازار اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتے جتنی ایک سورج کے مقابلہ میں ایک ٹمٹماتی ہوئی شمع کی حقیقت ہوتی ہے۔وہ اس اقرار کے نتیجہ میں ہی تمہاری غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر پرے پھینک دے گا، وہ چیزه