انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 269

انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور اے خداوند ! ہمارے لئے دروازہ کھول دے۔اُس نے جواب میں کہا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میں تمہیں نہیں جانتا۔پس جاگتے رہو کیونکہ نہ تم اُس 66 دن کو جانتے ہو اور نہ اس گھڑی کو “ الے پس یاد رکھنا چاہئے کہ پہلے سے تیاری کرنے والا ہی وقت پر کام کر سکتا ہے دوسرا نہیں۔تحریک جدید کو جاری ہوئے سات سال ہو چکے ہیں اسکے ماتحت میں نے مستقل مبلغین کی تیاری کا کام شروع کر دیا تھا۔مولوی فاضل اور گریجوایٹ اس کام کے لئے ، لئے گئے تھے مگر چھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور مبلغ ابھی تک تیار نہیں ہو سکے اور جنگ کے بعد جو نئے مبلغ درکار ہوں گے ان کی تیاری اگر اُس وقت شروع کی گئی تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ چھ سال اور لگیں گے۔پس اس کے لئے آج ہی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے تا جنگ کے اختتام پر پوری طرح فائدہ اُٹھایا جا سکے۔اس تیاری کے لئے (یعنی جنگ کے ختم ہونے پر وسیع پیمانہ پر تبلیغ تحریک جدید کا چندہ کرنے کے لئے ) پہلی ضروری بات یہ ہے کہ دوست تحریک جدید چندہ دینے میں ہمت سے کام لیں۔گزشتہ سال کی وصولی گزشتہ تین چار سالوں کی وصولی سے اچھی رہی ہے اور اس سال کے وعدے بھی زیادہ ہیں (افسوس کہ اس کے بعد وعدوں میں نمایاں کمی آگئی اور اس وقت وعدے گزشتہ سال سے بہت کم ہیں۔اللہ تعالیٰ دوستوں کو توفیق دے کہ بقیہ دنوں میں اس کی تلافی کر سکیں) گو یہ زیادتی کوئی نمایاں نہیں لیکن اگر دوست کوشش کر کے اس زیادتی کو وصولی میں بھی قائم رکھیں تو امید ہے کہ آمد میں پچھلے سال کی نسبت دس پندرہ فیصدی کی زیادتی ہوگی اور اس طرح اگر وصولی بھی اچھی ہو جائے تو تحریک جدید کا یہ آٹھواں سال بنیاد کے مضبوط کرنے کا موجب ہو سکے گا۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے میں اس روپیہ مستقل جائداد پیدا کر رہا ہوں۔نہری زمین آٹھ ہزا را یکٹر خریدی جا رہی ہے تا اس سے چالیس پچاس ہزار روپیہ سالانہ کی آمد ہو سکے اور سلسلہ کے مستقل اخراجات کے لئے ہمیں جماعت سے چندہ مانگنا نہ پڑے۔دراصل کاموں میں جو روک پیدا ہوتی ہے وہ مستقل اخراجات کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اتنی آمد پیدا کرنے والی جائداد خریدی جا سکے جس سے عملہ دفاتر وغیرہ کا خرچ چل سکے اور ایسے مستقل اخراجات کے لئے جماعت سے چندہ نہ لینا پڑے اور جو وقتی چندے لئے جائیں وہ تبلیغ پر خرچ ہوں اور یہ بڑا اہم کام ہے۔میں چاہتا