انوارالعلوم (جلد 16) — Page 91
انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۲) جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے کا ہے۔اسی طرح آتا ہے إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى بَبَكَّةَ مُبَارَكاً وَّ هُدًى لِلْعَلَمِيْنَ فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنتُ مَّقَامُ اِبْراهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۵۴ سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے فائدہ اور ان کی حفاظت کے لئے بنایا گیا تھا وہ ہے جو مکہ میں ہے اس میں ہر قسم کی برکتیں جمع کر دی گئی ہیں اور تمام جہانوں کے لوگوں کے لئے اس میں ہدایت کے سامان اکٹھے کر دیئے گئے ہیں اس کے ساتھ بڑے بڑے اور روزِ روشن کی طرح واضح نشان وابستہ کر دیئے گئے ہیں وہ آخری دور میں ابراہیم کا مقام بنایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جو اس میں داخل ہوا سے امن دیا جائے گا۔حدیث میں آتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام باجرہ اور اسماعیل کو مکہ کے مقام پر چھوڑ کر واپس کوٹے تو حضرت ہاجرہ کو شک گزرا کہ ہمیں چھوڑ چلے ہیں اور وہ ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور اس بارہ میں اُن سے سوالات کرنے شروع کر دیئے۔مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام خاموش رہے اور رقت کے غلبہ کی وجہ سے اُن کے منہ سے کوئی بات نہ نکل سکی۔آخر حضرت ہاجرہ نے کہا يَا إِبْرَاهِيمُ اَيْنَ تَذْهَبُ وَ تَتْرُكُنَا فِي هَذَا الْوَادِي الَّذِي لَيْسَ فِيْهِ أَنِيْسٌ وَلَا شَي - اے ابراہیم ! آپ کہاں جا رہے ہیں اور ہم کو ایک ایسی وادی میں چھوڑ رہے ہیں جس میں نہ آدمی ہے اور نہ کھانے کی کوئی چیز؟ فَقَالَتْ لَهُ ذَلِكَ مِرَارًا و جَعَلَ لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهَا حضرت ہاجرہ نے یہ بات بار بار دہرائی مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام صدمہ کی وجہ سے اس کا جواب نہیں دیتے تھے۔جب حضرت ہاجرہ نے دیکھا کہ یہ کسی طرح بولتے ہی نہیں تو انہوں نے کہا اللهُ اَمَرَكَ بِهَذَا؟ اچھا اتنا تو بتا دو کہ کیا خدا نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے؟ قَالَ نَعَمُ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کے جواب میں کہا کہ ہاں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ جواب حضرت ہاجرہ نے سُنا تو با وجود اس بات کے جاننے کے کہ یہاں پانی نہیں ، یہاں کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں اور یہاں کوئی آدمی نہیں جو ضرورت کے وقت مدد دے سکے، انہوں نے نہایت دلیری سے کہا إِذَا لَّا يُضَيعُنَا اگر یہ بات ہے تو پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا آپ بے شک جائیے ثُمَّ رَجَعَتْ اس کے بعد حضرت ہاجرہ واپس لوٹ آئیں فَانْطَلَقَ إِبْرَاهِيمُ اور حضرت ابراہیم واپس چلے حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الثَّنِيَّةِ حَيْثُ لَا يَرَوْنَهُ اسْتَقْبَلَ بِوَجْهِ الْبَيْتِ یہاں تک