انوارالعلوم (جلد 16) — Page x
۸ انوار العلوم جلد ۱۶ تعارف کتب ۵۔جنگ عظیم دوئم کے جماعتی مساعی پر منفی اثرات بیان فرمائے۔اس جنگ کے ہندوستان کے لئے امکانی خطرات پر روشنی ڈالی۔اور اہل ہندوستان کو جنگ میں انگریزوں کی ممکنہ حد تک مدد کرنے کی تحریک کرتے ہوئے اس کی ضرورت و اہمیت اور مدد کے طریق کار پر روشنی ڈالی۔چنده تحریک جدید امانت فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، سادہ زندگی اختیار کرنے نیز گریجوایٹس، انٹرنس پاس اور مولوی فاضل احباب کو دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی تحریک فرمائی۔ے۔کانگرس ، مسلم لیگ اور حکومت ہند کے مابین تناؤ پر محاکمہ۔۔ذیلی تنظیموں مجلس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے قیام کی درج ذیل چھ اغراض پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ا۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔خدمت خلق ۴۔ایمان بالقرآن ۵۔بزرگانِ دین کا احترام ۶۔جماعت میں تقویٰ اللہ پیدا کرنا۔در حقیقت یہ خطاب بہت سارے متفرق پھولوں کا ایک گلدستہ ہے جو اپنے رنگ و بُو کے لحاظ سے انتہائی دلکش اور دلر با ہے۔(۱۰) سیر روحانی (۳) ی تقریر سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے مؤرخہ ۱۸ دسمبر ۱۹۴۱ء کو جلسہ سالا نہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی۔یہ تقریر سیر روحانی کے مضمون کا ہی تسلسل ہے جس میں حضور نے اپنی سیر کے دوران جو تاریخی اور معروف مقبرے اور مینا بازار دیکھے تھے اُن پر سیر حاصل تبصرہ فرمایا ہے اور ان دُنیاوی مقبروں اور مینا بازاروں کا روحانی مقبروں اور مینا بازاروں سے موازنہ کرتے ہوئے روحانی مقبروں اور مینا بازاروں کی افادیت اور فوقیت ثابت فرمائی ہے۔اس ضمن میں آپ نے بعض انبیائے کرام کے مقبروں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔نیز انبیائے سابقین کے متبعین اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے مقبروں کا بھی ذکر فرمایا ہے۔اس سلسلہ میں نصیحت کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:-