انوارالعلوم (جلد 15) — Page 400
انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كَحُرُمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِى بَلَدِكُمْ هذَا اور آپ نے فرمایا فَلْيُبلغ الشَّاهِدُ الْغَائِب اور پھر اس کو دو دفعہ دُہرایا تا کہ مسلمان اس کے پہنچانے میں غفلت سے کام نہ لیں۔اگر مسلمان یہ حدیث ایک دوسرے کو پہنچاتے رہتے تو ان کے دلوں میں ایسی نرمی ،محبت ، دیانت اور تقویٰ پیدا ہو جاتا کہ وہ اپنے کسی بھائی کو نہ ستاتے ، نہ اس کی جان پر حملہ کرتے نہ اس کے مال پر حملہ کرتے ، نہ اس کی آبرو پر حملہ کرتے اور اگر کوئی منہ پھٹ کبھی حملہ کر بیٹھتا تو دوسرا اسے یاد دلا دیتا کہ میاں کیا کرنے لگے ہو۔تم خانہ کعبہ پر حملہ کرتے ہو، تم ذوالحجہ پر حملہ کرتے ہو، تم حج کے دن پر حملہ کرتے ہو، کیا اتنے مقدس مقامات پر حملہ کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی اور یقیناً اس کے بعد وہ شرمندہ ہوتا اور اپنے اس نار وافعل پر ندامت کا اظہار کرتا۔پس اس سبق کو اچھی طرح یاد رکھو اور دوسروں تک پہنچا دو۔اگر تم اس تحریک پر عمل کرو گے تو جماعت میں آہستہ آہستہ صحیح تقویٰ پیدا ہو جائے گا اور سوائے ازلی شقیوں کے جن کا کوئی علاج خدا نے مقرر نہیں کیا ، باقی سب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے اور جماعتی اتحاد کو کسی طرح ضعف نہیں پہنچے گا کیونکہ گو یہ ایک چھوٹا سا لگتہ ہے مگر اسی پر قومی زندگی کی بنیاد ہے۔V مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة (الخ) ( الفضل ۳ /اکتوبر ۱۹۵۹ء) بخاری کتاب الرقاق باب كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النّبي صلى الله عليه وسلم و اصحابه (الخ) بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب مَا ذُكِرَعَنُ بَنِي إِسْرائيل بخارى كتاب الجهاد والسير باب السرعة والركض في الفزع شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۲۲۱ آرام باغ کراچی کنز العمال جلد ۱۲ ، صفحہ ۱۸۳ - مطبوعه حلب ۱۹۷۴ء مسلم كتاب الحج باب حجة النَّبي صلى الله عليه وسلم بخاری کتاب الفتن باب قول النَّبِي عَل له لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا صلى الله