انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 384

انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور کہتا ہوں کہ وہ باپوں سے کہیں کہ ہمیں خدمت اسلام کیلئے وقف کر دو۔بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ بھائیوں کو تحریک کریں اور دوستوں کو کہتا ہوں کہ وہ دوستوں کو تحریک کریں۔چندہ تحریک جدید کی طرف حضور نے چندہ تحریک جدید اور امانت جائداد جماعت کو توجہ دلائی بالخصوص زمینداروں کو۔اسی طرح امانت جائیداد میں حصہ لینے کی بھی احباب کو تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا میں نے گزشتہ سال عیسوی شمسی سنہ کی بجائے ہجری شمسی سنہ ہجری شمسی سنہ کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی تھی۔اور اس کے لئے میں نے ایک کمیٹی مقرر کر دی تھی جس نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنا کام ختم کر لیا ہے اور گو کمیٹی کے سب ممبران نے ہی کام کیا ہے مگر اصل میں تمام کام مولوی محمد اسمعیل صاحب ( سابق پروفیسر جامعہ احمدیہ ) نے کیا ہے۔اور انہی کی کوششوں سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔حضور نے فرمایا کہ گزشتہ جلسہ پر میں نے کہا تھا کہ اب ۱۳۱۶ ہجری شمسی کا جلسہ ختم ہوا ہے۔مگر یہ درست نہیں تھا۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال ۱۳۱۷ ہجری شمسی تھا اور اس سال ۱۳۱۸ هجری شمسی ہے اور جنوری سے ۱۳۱۹ ہجری شمسی کا آغاز ہوگا۔مہینوں کے نام بھی ہم نے تجویز کئے ہیں۔دسمبر مہینہ کا نام صلح، تجویز کیا گیا ہے۔کیونکہ اسی سال صلح حدیبیہ ہوئی تھی۔یہ کیلنڈر انشَاءَ اللہ جلدی چھپ جائے گا۔قرآن کریم کے ترجمہ کے متعلق فرمایا کہ باوجود بیماری کے قرآن کریم کا ترجمہ اس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے بلکہ کچھ حصہ کی کتابت بھی شروع ہو چکی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس کا ایک حصہ جو چھ سات صفحات پر مشتمل ہوگا پہلے تین چار ماہ کے اندر اندر شائع ہو جائے گا۔دوسرے حصہ کے متعلق کوشش کروں گا کہ سال کے وسرے حصہ میں مکمل ہو جائے انگریزی ترجمہ کے متعلق مولوی شیر علی صاحب نے اطلاع دی ہے کہ وہ ۱۸ سیپاروں کے نوٹ لکھ چکے ہیں۔بقیہ سیپاروں کے نوٹ إِنشَاءَ اللَّهُ شورای تک مکمل ہو جائیں گے۔ترجمہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے سال میں کم سے کم ایک اس کے بعد حضور نے فرمایا۔میں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہر احمدی سال میں کم از کم ایک نیا احمدی بنائے۔جن نیا احمدی بنانے کا مطالبہ دوستوں نے اپنے اس عہد کو پورا کیا ہو وہ کھڑے ہو