انوارالعلوم (جلد 15) — Page 315
انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) جَعَل الشَّمْسَ ضِيّاءِ وَالْقَمَرَ نُوراً و قدره مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عدد السنين والحساب - کہ ہم نے سورج کو ضیاء اور قمر کو نور بنایا ہے اسی طرح سورج اور چاند کی ہم نے منازل مقرر کر دی ہیں تاکہ تمہیں سالوں کی گنتی اور حساب معلوم ہو ا کرے گویا سورج اور چاند دونوں سالوں کی گنتی اور حساب کا ایک ذریعہ ہیں، اسی طرح فرمایا۔فالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ اليل سكنا و الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَا نَّا، ذلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيم - ا کہ خدا صبح کو نکالنے والا ہے۔اسی نے رات کو سکون کا موجب اور سورج اور چاند کو حساب کا ذریعہ بنایا ہے اور یہ فیصلہ ایک غالب اور علم رکھنے والے خدا کا ہے پھر فرمایا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ۷۲ سورج اور چاند دونوں ہم نے حساب کے کام پر لگائے ہوئے ہیں۔میں نے جب قرآن کریم میں ان آیات کو دیکھا اور ان پر غور وتدبر کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ واقع میں تاریخ اور حساب کے ساتھ سورج اور چاند دونوں کا بہت بڑا تعلق ہے اور یہ علوم کبھی ظاہر نہیں ہو سکتے تھے اگر سورج اور چاند کا وجود نہ ہوتا۔حقیقت یہ ہے کہ حساب کی وسعت ستاروں کی رفتار سے ہوئی ہے اور جس قدر باریک حساب ہیں وہ علم ہیئت کی وجہ سے ہی ہیں۔اگر علم ہیئت نہ ہوتا اور ستاروں کی گردشیں اور ان کی رفتار میں مقرر نہ ہوتیں تو اربوں کھربوں کے جس قدر حسابات ہیں وہ کبھی صحیح طور پر نہ ہو سکتے۔اسی طرح سورج اور چاند اگر نہ ہوتے تو دنوں اور سالوں کا اندازہ نہ ہو سکتا اس لئے کہ اندازہ اور فاصلہ معلوم کرنے کے لئے کسی مستقل چیز کا موجود ہونا ضروری ہوتا ہے جیسے پٹواری جب حساب لگاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ فلاں زمین فلاں کنویں سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے یا فلاں درخت سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے پس کسی مستقل چیز کے بغیر فاصلے کا معلوم کرنا ناممکن ہوتا ہے اسی وجہ سے سالوں اور دنوں کا بھی اندازہ نہ ہو سکتا اگر سورج اور چاند نہ ہوتے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر سورج اور چاند نہ ہوتے اور یونہی روشنی ہو جاتی یا تاریکی ہو جاتی تو اس طرح بھی دن رات ہو سکتے تھے مگر سوال یہ ہے کہ اگر یونہی روشنی ہو جاتی تو اس کا مستقل کنارہ کونسا ہوتا اور کیونکر معلوم ہوتا کہ فلاں مستقل کنارے سے فلاں سال شروع ہو ا ہے اور فلاں مستقل کنارے سے فلاں سال۔تقویم شمسی کی ضرورت اور اس کی اہمیت بہر حال چاند اور سورج دونوں کا سالوں، مہینوں اور دنوں کے حساب سے تعلق