انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 248 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 248

انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) دیو تاجب مارا گیا تو اُس کی ٹانگوں سے زمین اور اُس کے ہاتھوں سے چاند وغیرہ بن گئے ، گویا ہر نص کے دل میں یہ خواہش پائی جاتی ہے کہ وہ معلوم کرے یہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟ پہلا انسان کون تھا ؟ وہ کس طرح اس دنیا میں پیدا ہوا؟ اور کس طرح اُس نے اس دنیا کو چلایا ؟ تورات کا نظریہ انسانی پیدائش کے متعلق تورات نے اس بارے میں جو نظر یہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، میں سب سے پہلے وہی آپ لوگوں کو سناتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ تو رات دنیا کی پیدائش کس طرح بتاتی ہے۔تو رات میں لکھا ہے:- زمین ویران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں پر جنبش کرتی تھی اور خدا نے کہا کہ اُجالا ہو اور اُجالا ہو گیا اور خدا نے اُجالے کو دیکھا کہ اچھا ہے اور خدا نے اُجالے کو اندھیرے سے جُدا کیا اور خدا نے اُجالے کو دن کہا اور اندھیرے کو رات کہا ، سوشام اور صبح پہلا دن ہوا۔اور خدا نے کہا کہ پانیوں کے بیچ فضا ہو وے اور پانیوں کو پانیوں سے جُدا کرے۔تب خدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانیوں کو فضا کے اوپر کے پانیوں سے جُدا کیا اور ایسا ہی ہو گیا اور خدا نے فضا کو آسمان کہا سوشام اور صبح دوسرا دن ہوا۔اور خدا نے کہا کہ آسمان کے نیچے کے پانی ایک جگہ جمع ہو دیں کہ خشکی نظر آوے اور ایسا ہی ہو گیا اور خدا نے خشکی کو زمین کہا اور جمع ہوئے پانیوں کو سمندر کہا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے اور خدا نے کہا کہ زمین گھاس اور نباتات کو جو بیچ رکھتیں اور میوہ دار درختوں کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق پھلتے جو زمین پر آپ میں بیج رکھتے ہیں اُگا وے اور ایسا ہی ہو گیا۔تب زمین نے گھاس اور نباتات کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق پیج رکھتیں اور درختوں کو جو پھل لاتے ہیں جن کے بیج اُن کی جنس کے موافق اُن میں ہیں اُگایا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے سوشام اور صبح تیسرا دن ہوا۔اور خدا نے کہا کہ آسمان کی فضا میں نیر ہوں کہ دن اور رات میں فرق کریں اور وے نشانوں اور زمانوں اور دنوں اور برسوں کے باعث ہوں اور وے آسمان کی فضا میں انوار کیلئے ہو دیں کہ زمین پر روشنی بخشیں اور ایسا ہی ہو گیا، سوخدا نے دو بڑے نور بنائے ، ایک نیر اعظم جو دن پر حکومت کرے اور ایک نیر اصغر جورات پر حکومت کرے اور ستاروں کو بھی بنایا اور خدا نے ان کو آسمان کی