انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiii of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxiii

انوار العلوم جلد ۱۵ (۱۶) مستورات سے خطاب تعارف کتب جلسه خلافت جوبلی کی مبارک تقریب کے موقع پر مورخہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۳۹ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے حضور انور کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا۔یہ ایڈریس حضرت سیدہ اُئِم طاہر صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ قادیان نے پیش کیا۔اس ایڈریس کے جواب میں حضور نے لجنہ اماءاللہ کو بعض زریں نصائح ارشاد فرمائیں۔اسی طرح اس موقع پر ایک انگریز نو مسلم خاتون نے بھی لجنہ اماءاللہ انگلستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حضور کی خدمت میں انگریزی زبان میں ایک ایڈریس پیش کیا جس کا حضور نے بھی انگریزی میں جواب دیا۔اس خطاب میں حضور نے لجنہ کو جو نصائح فرمائیں اُن کا خلاصہ یہ ہے کہ دین کی تعلیم پر عمل کرنے کے لئے کوئی عورت باپ، بھائی یا خاوند کی پابند نہیں ہے بلکہ قرآن کریم پر عمل میاں بیوی اور مرد و عورت دونوں پر فرض ہے آپ نے فرمایا کہ:۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اور مر دسب کے سب ایک ہی مقصد کیلئے پیدا کئے گئے ہیں اور وہ مقصد خدا تعالیٰ کے قرب کا حصول ہے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ سب مرد اور عورتیں مل کر اُس کے حضور پاک دل اور نیک ارادہ لے کر آئیں اور خدا تعالیٰ کے قرب میں وہ اعلیٰ سے اعلیٰ درجے حاصل کریں۔سارا قرآن اسی سے بھرا پڑا ہے۔یہ بالکل غلط ہے کہ خاوند کو یا بھائی کو یا باپ کو مذہب کے معاملہ میں عورت پر کسی قسم کا تصرف حاصل ہے۔ہر عورت کو حق ہے کہ جب دین کی کوئی بات سمجھ میں آ جائے تو اُس پر عمل کرے خواہ سب اُس کے مخالف ہوں“۔(۱۷) اہم اور ضروری امور حضرت فضل عمر نے مؤرخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۳۹ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر بعض متفرق انتظامی اور تربیتی امور سے متعلق یہ اہم خطاب فرمایا جو ۳/ جنوری ۱۹۴۰ء کے روز نامہ الفضل قادیان اور ۳/اکتوبر ۱۹۵۹ء کے روز نامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوا اور اب پہلی دفعہ کتابی