انوارالعلوم (جلد 14) — Page 567
انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر قول کی وجہ سے مشرک ہو گئے ہیں یہی دعویٰ مصری صاحب کا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس طرح لوگ اندھا دھند خلیفہ کی اطاعت کر کے بگڑ گئے ہیں حالانکہ ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ جب تک خلافت اسلامی ہو خلیفہ مذہب کے خلاف چل ہی نہیں سکتا اور جو کچھ کرے گا خدا اور رسول کے حکم کے مطابق کرے گا۔(۷) خوارج باوجود اسلام میں دوسروں سے زیادہ تشد د ظاہر کرنے کے دشمنانِ اسلام کے دوست تھے اور گفا را ایران اور مسیحی اور مرتد اور زکوۃ نہ دینے والے ان کے گرد جمع ہو جاتے اور ان کی امداد کرتے تھے۔یہی حال مصری صاحب کا ہے، باوجود اس دعوئی کے کہ خلیفہ کی وجہ سے احمدیت کمزور ہو گئی ہے اب میں اس کو اعتراضوں سے پاک کر کے تبلیغ کو وسیع کر دوں گا اور احمدیت کو مضبوط کروں گا، احرار اور آریہ اور سکھ اور جماعت کے مخالف افسر سب ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح امداد کرتے ہیں اور باوجود اس کے کہ وہ نبوت اور کفر و اسلام کے مسائل میں اب تک اپنے آپ کو ہمارے ہم خیال ظاہر کرتے ہیں پھر بھی پیغامی ان کی مونچھ کا بال بنے ہوئے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مصری صاحب کے دعوے سب لاف و گزاف ہیں۔اصل میں وہ احمدیت کو کمزور کر رہے ہیں۔چنانچہ الہام الہی یا عَلِيُّ دَعْهُمْ وَأَنْصَارَهُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ میں بھی پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ ان خوارج کے تین حصے ہوں گے۔اول خود، دوم اندرونی منافق ،سوم۔غیر قو میں۔(۸) خوارج اہلِ بیت کے دشمن تھے۔مصری صاحب بھی سب اہلِ بیت مسیح موعود پر حملہ کر رہے ہیں۔چنانچہ انہوں نے نہ صرف مجھ پر، میرے بھائیوں پر اور میری لڑکیوں پر ہی گندے الزام لگائے بلکہ حضرت اماں جان ) کو بھی الزامات میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔(۹) خوارج کی ابتدا خفیہ کارروائیوں سے ہوئی ہے۔یہی حال مصری صاحب کا ہے یہ بھی ایک عرصہ تک خُفیہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور اس کا انہیں خود بھی اعتراف ہے۔(۱۰) خوارج سزاؤں میں سختی اور اخراج کا الزام لگاتے تھے۔یہی مصری صاحب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ذرا خلیفہ وقت کا کوئی مخالف ہو جائے تو اُسے بڑی سخت سزا دیتے ہیں۔(۱۱) خوارج کے گرد سزا یافتوں کا گر وہ تھا۔مصری صاحب کے ساتھ بھی ایسے ہی لوگ ملے ہوئے ہیں جنہیں سلسلہ کی طرف سے ان کے کسی قصور کی بناء پر سزا ملی۔(۱۲) خوارج حضرت علی کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے تھے۔یہی مصری صاحب کہتے ہیں