انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 481 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 481

انوار العلوم جلد ۱۴ قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض تھے ، کم سے کم کچھ عرصہ کیلئے پیچھے ڈال دیا۔میرا تجربہ ہے کہ جو ایسے فتنے اٹھتے ہیں وہ مومنوں کے ایمان کو بڑھانے والے ہوتے ہیں، بے شک وہ کمزوروں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوتے ہیں مگر کمزوروں کا ساتھ رہنا تو کوئی فائدہ کی بات نہیں ہوتی ، کمزور کا نکل جانا اُس کے اندر رہنے سے اچھا ہوتا ہے۔پس جو نقصان ایسے فتنوں کا ہوتا ہے وہ ظاہری نقصان نظر آتا ہے، اصل میں وہ نفع ہوتا ہے اور جو فائدے ہوتے ہیں یعنی جماعت میں بیداری کا پیدا ہونا اور دعاؤں کی کثرت اور انابت الی اللہ اور دین کیلئے ایثار کا جوش یہ باتیں مستقل ہوتی ہیں اور ان کی مدد سے جماعت کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے اور دشمن جو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، اس ترقی کو دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے جیسا کہ احرار کے فتنہ کے وقت میں ہوا۔مگر ایسے ابتلاء جن سے ترقی ہوتی ہے وہی ہوتے ہیں جو یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیداری کیلئے آتے ہیں یا معاندوں کی طرف سے تباہ کرنے کیلئے اُٹھائے جاتے ہیں۔اول الذکر فتنوں میں مومن اگر صبر سے کام لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی محبت اس سے اور بھی بڑھ جاتی ہے اور ثانی الذکر فتنوں میں اگر مومن اپنے ایمان کی حفاظت کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑک کر اس کیلئے آسمانی تائیدات کے سامان پیدا کر دیتی ہے۔لیکن یہ فتنے جو خود اپنے ہی کسی آدمی کی غلطی سے پیدا ہو جا ئیں ترقیات کے راستہ میں روک بن جاتے ہیں اور ان کا علاج یہی ہوتا ہے کہ جس سے غلطی ہو وہ بھی استغفار کرے اور دوسرے مومن بھی استغفار کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَدِّ بَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ " یعنی عذاب دو ہی طرح رکھتا ہے یا تو اس طرح کہ ظاہری باطنی قرب محمد رسول اللہ علی سے حاصل ہو اور یا پھر اس طرح کہ انسان اس بعد پر جو اُ سے اپنی غلطی کی وجہ سے محمد رسول اللہ سے پیدا ہو گیا ہو اور وہ جو ترک سنتِ نبوی کر چکا ہو اس پر استغفار کرے اور اپنے گناہ کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے۔غرض عذاب سے نجات آنحضرت ﷺ کے قرب میں ہے یا پھر اگر کسی وقت انسان اس قرب سے محروم رہ جائے تو بعد کے احساس اور اس کے دُور ہونے کیلئے گریہ وزاری کرنے میں ہی ہے۔تازہ تجربہ سے فائدہ اُٹھاؤ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو گند گزشتہ دنوں میں اُچھالا گیا ہے وہ کم سے کم ان دنوں میں تو اپنی نظیر نہیں رکھتا اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس فتنہ کی پشت پر احرار اور اہلِ پیغام اور کئی