انوارالعلوم (جلد 14) — Page 344
انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القران (۶) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے داؤد کیلئے پہاڑوں کی تسخیر سے کیا مراد ہے پیازوں کو تر کر دیا جو وہی کرتے تھے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ایسے قصوں کی ضرورت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام کے متعلق اگر خدا نے یہ کہا ہے کہ ہم نے اُس کیلئے پہاڑ مسخر کر دئیے تو اللہ تعالیٰ ہمارے متعلق بھی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اللهُ الَّذِى سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِى الْفُلْكُ فِيْهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِى السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ لا یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے مومنو! اور اے کا فرو اور منافقو! ہم نے تم میں سے ہر ایک کیلئے سمندر مسخر کر دیئے ہیں جس میں کشتیاں اُس کے حکم سے چلتی ہیں تا کہ تم خدا کا فضل تلاش کر و۔اور صرف سمندر ہی نہیں آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ بھی ہم نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے۔اور اس میں غور وفکر کرنے والوں کیلئے بڑے بڑے نشانات ہیں۔اب اس آیت سے حضرت داؤد والی آیت بالکل حل ہو جاتی ہے۔کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ زمین و آسمان میں جس قدر چیزیں ہیں خواہ دریا ہیں یا پہاڑ سب انسان کیلئے مسخر ہیں۔اب یہ عجیب بات ہے کہ پہاڑ میرے لئے بھی مسخر ہوں مگر میرے ساتھ ہمالیہ کی ایک اینٹ بھی نہ چلے اور داؤد کے ساتھ پہاڑ کا پہاڑ چلنے لگ جائے۔اگر داؤد کے ساتھ یہ واقعات ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی ہونے چاہئیں۔اور اگر ہمارے ساتھ نہیں ہوتے تو صاف پتہ لگ گیا کہ حضرت داؤد کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کے منے پر رسول تھی کا کوئی کہ سکتا ہے کہ اب رہا تسبیح مع قرآن میں تو لکھا ہے پہاڑ اور پرندے حضرت داؤد کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے کیا اب بھی یہ چیزیں تسبیح کرتی ہیں ؟ سو اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے سورۃ جمعہ میں دے دیا ہے۔فرماتا ہے۔يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيم کا یعنی سورج بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے۔چاند بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے۔ستارے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔اسی طرح مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب تسبیح کر رہے ہیں۔یہ لیمپ بھی تسبیح کر رہا ہے۔لاؤڈ سپیکر بھی تسبیح کر رہا ہے۔اسی طرح درخت بھی تسبیح کر