انوارالعلوم (جلد 14) — Page 229
انوار العلوم جلد ۱۴ مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سر انجام دینے والے احمدی مبلغین کو نہایت ضروری اور اہم ہدایات تقریر فرموده ۲۱۔اکتوبر ۱۹۳۶ء بمقام قادیان) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج ہمارے دو عزیز خدمت دین کے ارادہ سے قادیان سے باہر جا رہے ہیں اور آج غالباً پہلا موقع ہے کہ تحریک جدید کے طلباء کے ایڈریس میں مجھے شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ہر ملک اور ہر قوم کے خطرات الگ الگ قسم کے ہو ا کرتے ہیں۔جس ملک میں ہمارے یہ عزیز جا رہے ہیں وہاں جان کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہندوستان کی نسبت جان وہاں زیادہ محفوظ ہے۔پھر اُس جگہ انسانی آرام اور آرائش میں کسی قسم کی کمی کا خوف نہیں بلکہ ہماری نسبت وہاں ہزاروں گنے زیادہ آرام اور زیادہ آسائش کے سامان لوگوں کو حاصل ہیں۔اس جگہ سوشل اور تمدنی تعلقات کے خراب ہونے کا بھی کوئی خوف نہیں کیونکہ وہاں اس ملک کی نسبت زیادہ یافتہ ، زیادہ بامذاق اور موجودہ زمانہ کی روش کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ روشن خیال لوگ موجود ہیں۔اسی طرح سفروں کی تکالیف کا بھی وہاں کوئی ڈر نہیں کیونکہ یہاں کی پکی سڑکیں وہاں کی کچی سڑکوں کے مقابلہ میں شاید رڈی اور خراب ہی کہلائیں۔غرض دنیوی تمدن، دنیوی آرام و آسائش اور جسمانی ضروریات کے لحاظ سے وہ ملک ہمارے ملک کے مقابلہ میں ہزاروں گنے زیادہ آرام اور زیادہ آسائش کے سامان مہیا کرنے والا ہے۔بیسیوں لوگ ایسے ہیں جن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس ملک کو دیکھیں وہ خود روپیہ خرچ کر کے جاتے ہیں۔وہ انہی تکالیف میں سے گزرتے ہیں جن تکالیف میں سے ہمارے مبلغ گزر سکتے ہیں اور بعض کو تو