انوارالعلوم (جلد 14) — Page 111
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت ہیں کہ اخلاق پر تعلقات کی بنیاد ہو۔جب ہم ایک مزدور سے کہتے ہیں کہ تو اپنے حق پر اصرار نہ کر ، تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم اس کا حق تلف کرتے ہیں۔کیونکہ اس کے ساتھ ہی ہم امیر سے اس کا حق اسے دلواتے اور اسے تاکید کرتے ہیں کہ وہ بغیر مانگے کے غریب کو دے۔پس اسلام کسی کا حق تلف نہیں کراتا۔فرق صرف یہ ہے کہ وہ ہر چیز کی بنیاد ا خلاق پر رکھتا ہے مگر مغربیت کوٹ اور مار پر بنیا د رکھتی ہے۔اسلام دونوں طرف سے قربانی اور ایثار پیدا کرتا ہے اور مغربیت دونوں طرف بغاوت اور ظلم کا مادہ پیدا کرتی ہے۔غرض مغربیت کے متعلق بہت سے اصول ہیں جنہیں اِنشَاءَ اللہ کسی اور وقت میں بیان کروں گا تا کہ لوگ سمجھ جائیں کہ مغربیت اور اسلام میں کتنا بڑا فرق ہے۔سر دست میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے ماتحت میں نے مغربیت کے ازالہ کی کوشش بھی کی ہے۔چنانچہ میں نے کہا آؤ اپنی زندگیاں خدمت دین کیلئے وقف کرو۔اور وقف بھی اس طرح کہ خود کماؤ مگر خدمت دین کی کرو۔یا اسی قسم کی اور بھی کئی مثالیں ہیں جیسے لباس میں سادگی مکانات کی آرائش و زیبائش پر فضول اخراجات نہ کرنا کفایت کو ہر کام میں ملحوظ رکھنا عورتوں کا گوٹہ کناری کو ترک کرنا۔یہ تمام باتیں ایسی ہیں جو مغربیت کے ازالہ کیلئے میں نے تجویز کی ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں جس دن ہم مغربیت کو کچل دیں گئے اُس دن اسلام کی دوبارہ زندگی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔کیونکہ مذہب ہمارے راستہ میں روک نہیں بلکہ ہمارے راستہ میں سب سے بڑی روک مغربیت ہے۔چوتھا مقصد جو تحریک جدید سے میرے مدنظر تھا وہ یہ ہے کہ میں آئندہ فتن کیلئے جماعت کو ہوشیار کرنا چاہتا ہوں۔میں نے بہت غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ خالی اخلاص اس وقت تک کام نہیں آتا جب تک کسی کام کے کرنے کی مشق انسان کو نہ ہو۔جو ماں کو اپنے بچہ سے اخلاص ہوتا ہے کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ کسی ڈاکٹر کو ہوسکتا ہے۔ان دونوں کے اخلاص میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔مگر بچہ کا علاج ماں نہیں کر سکتی بلکہ ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔سیل مشہور مرض ہے ، زمیندار عام طور پر اسے کھنگ تاپ“ کہتے ہیں ، یہ سل کا مرض ایسا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹروں میں سے کوئی ایک ڈاکٹر اس مرض کے علاج میں مہارت رکھتا ہے لیکن بعض زمینداروں سے جب ذکر ہو تو وہ کہہ دیں گے ہمارے پاس کھنگ تاپ کی ایسی دوا ہے جو کبھی خطا نہیں کرتی۔اور واقعہ میں بعض ادویہ عوام میں ایسی مشہور ہیں کہ ان کا اثر حیرت انگیز ہوتا ہے۔مثلاً سنکونا کی چھال وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو زمیندار استعمال کیا کرتے تھے۔مگر اب