انوارالعلوم (جلد 14) — Page 92
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت تجویز کیا ہے اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ دوست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا مطالعہ رکھیں تا انہیں قرآن کریم کی سمجھ آئے ، تو میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا اس سے بھی زیادہ مطالعہ کیا جائے اور اس سے بھی زیادہ اس پر غور اور تدبر کیا جائے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام اور آپ کی احادیث بھی ایک قابلِ قدر چیز ہیں اور اعلیٰ درجہ کی تفسیر اپنے اندر رکھتی ہیں۔مگر چونکہ ان احادیث کی ترتیب و تدوین اور انہیں ہم تک پہنچانے میں انسانی ہاتھوں کا دخل ہے اس لئے احادیث اس صفائی کے ساتھ ہمارے پاس نہیں پہنچیں جس صفائی کے ساتھ قرآن کریم پہنچا ہے اور قرآن کریم کے بعد جس چیز کے متعلق ہم قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ کچی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ہی ہیں۔پس قرآن کریم اور احادیث کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا بھی مطالعہ کیا جائے۔پہلے تمام کتاب کو بالاستیعاب پڑھ جائیں اور پھر کبھی کبھی مطالعہ کرتے رہیں تا ذہن میں الہامات کے مضامین تازہ رہیں۔پھر علاوہ اس کتاب کے جس کا نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض الہامات کی بناء پر تذکرہ رکھا گیا ہے۔دو میری کتا بیں چھپوائی گئی ہیں جو ایک عرصہ سے نہیں ملتی تھیں۔اب کی دفعہ ان کی قیمتیں بھی بہت کم رکھی گئی ہیں پہلے دو اور ڈیڑھ روپیہ ان کی قیمت تھی مگر اب گیارہ آنے اور نو آنے میں یہ کتابیں مل سکتی ہیں اس لئے جو دوست پہلے ان کتابوں کو نہیں خرید سکے وہ اب خرید لیں۔ان میں سے ایک دعوۃ الامیر“ ہے جس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر احمدیوں کیلئے تبلیغ کا بہت بڑا مصالحہ جمع ہے اور دوسری احمدیت یعنی حقیقی اسلام“ ہے جس میں غیر مسلموں کیلئے تبلیغ کا بہت بڑا مصالحہ جمع ہے۔یہ دونوں کتابیں اس وقت کے حالات کے لحاظ سے ایک چھوٹی انسائیکلو پیڈیا ہیں جو بہت سے مطالب پر حاوی ہیں۔غیروں پر تو ان کتابوں کا اتنا اثر ہے کہ فرانس میں رائل ایشیاٹک سوسائٹی کے ایک رسالہ میں اسلام پر ایک مضمون چھپا ہے جس کا نوے فیصدی حصہ احمدیت سے لیا گیا ہے اور درمیان میں حوالہ دے کر مضمون لکھنے والے نے لکھا ہے کہ میں نے اسلام کے متعلق بہت سی کتابیں پڑھی ہیں مگر جتنی کتابیں گزشتہ صدیوں میں اسلام کے متعلق لکھی گئی ہیں یہ کتاب ان سب سے زیادہ اچھی ہے۔کوئی عیسائی ہے جس نے یہ مضمون لکھا، تو اسلام کے متعلق غیروں میں تبلیغ کرنے کیلئے یہ کتاب نہایت مفید ہے۔اعلیٰ کاغذ پر جو کتاب چھپی ہے، اس کی قیمت گیارہ آنے اور معمولی کاغذ پر جو کتاب چھپی ہے، اس کی قیمت ۹ آنے ہے۔یہ کتابیں اپنے گھروں میں رکھنے