انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 495 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 495

انوار العلوم جلد ۱۳ 495 کام لیتے چلے جاویں تو انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں غلط بیانیوں کا نکھار ہوکر رہے گا۔ان کی غلط بیانیاں چند دن تک انہیں نفع دے سکتی مگر ہمیشہ کے لئے نہیں۔بعض لوگ جوش کی حالت میں اگر ان کے فریب میں آبھی جائیں تو بے شک آجائیں مگر صا دقت آخر غالب آ کر رہے گی۔اور جلد یا بدیر دنیا پر کھل جائے گا کہ یہ سب کا روائی احرار نے شہید گنج کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کی تھی۔ایک زندہ اور خبر دار خدا کے ہاتھ میں ہماری قسمتیں ہیں وہ جھوٹ کو کبھی سرسبز نہیں ہونے دے گا۔وہ اس دھو کہ کو قائم نہیں رہنے دے گا۔اس مالک یوم الدین خدا کے پاس ہماری اپیل ہے کہ وہ احرار کے اس افزاء کی قلعی کھول دے۔اور مسلمانوں کو سمجھ دے کہ ان کے اس فریب میں نہ آئیں اور بے گناہوں کو بے وجہ ہدف ملامت نہ بنا ئیں کہ یہ فعل خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ نہیں۔فتح یہ نہیں کہ انسان جھوٹ سے لوگوں کو اشتعال دلاوے۔فتح یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے لئے سچائی پر قائم رہے۔مکہ کے کافر بھی لوگوں کو رسول کریم اللہ کے خلاف جھوٹ بول کر بھڑکا دیا کرتے تھے۔پھر اگر آپ کے ادنیٰ خادموں اور جاں نثاروں کے خلاف احرار جھوٹ بول کر اشتعال دلانے کی کوشش کریں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔لیکن نہ آقا کے مقابلہ میں یہ دھوکہ دیر تک قائم رہا اور نہ اب خدا کے مقابلہ میں دیر تک قائم رہے گا۔میں نے سچائی سے اور انصاف سے فیصلہ کرنا چاہا مگر ان لوگوں نے حیلوں اور حجتوں سے لوگوں کو دھوکا دینا چاہا۔میرا خدا مجھے اسی طرح نہیں چھوڑے گا۔وہ ان کے موجودہ اور آئندہ سب فریبوں سے مجھے محفوظ رکھے گا۔اور اس کا ہاتھ رکے گا نہیں جب تک کہ وہ سچ کو سچ ثابت نہ کر دے کہ اس کی شان کے یہی مطابق ہے اور اس کی صفات حسنہ اسی کی متقاضی ہیں۔وآخر دعوانا ان الْحَمدِ لله ربّ العلمين والسلام خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان ۲۱۔نومبر ۱۹۳۵ء