انوارالعلوم (جلد 13) — Page 424
424 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان مالک کو ملتی ہے۔اس کے ماتحت میرے ایک بھائی نے جس کے سپر د جائیداد کا کام ہے اس مکان کے گرنے یا گرائے جانے کے بعد جس کا مجھے علم نہیں، صدرانجمن احمدیہ کو وہ جگہ دے دی اور اب وہاں صدرانجمن کا مکان ہے۔سوال: کب سے ہے۔جواب: یاد نہیں شاید ۱۹۳۳ ء کے آخر یا ۱۹۳۴ ء کے شروع سے۔سوال: آپ محمد امین سے واقف ہیں۔جواب: ہاں۔سوال: عبدالکریم اور اس کے بھائی پر محمد امین نے حملہ کیا تھا اور اس پر عبدالکریم نے دعوی کیا تھا۔جواب: مجھے ذاتی علم اس کے متعلق نہیں۔سوال: یہی محمد امین ۱۹۳۱ء میں قتل کیا گیا قادیان میں۔وہ اپنے ہاتھ سے مرا یا کسی نے اسے مارا۔جواب: مجھے ذاتی علم نہیں۔میں نے لوگوں سے سنا کہ اس نے ایک شخص پر حملہ کیا، اس میں وہ زخمی ہو کر مر گیا۔سوال: آپ کو یاد ہے کہ ۲۔اکتوبر ۱۹۳۴ ء کو احراریوں کے فتنہ پر آپ نے خطبہ دیا جو الفضل ۲۱۔اکتوبر میں چھپا ہے۔جواب: ہاں (اس کے متعلق مزید سوال کرنے چاہیں۔عدالت نے کہا۔پر چہ اگر بٹ ہو چکا ہے۔ان سوالات کی ضرورت نہیں ) سوال: آپ یہ بتلائیے کہ آپ کا عقیدہ ہے کہ محمد صاحب آخری نبی ہیں۔جواب: میرا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں۔سوال: آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کے والد مرزا غلام احمد صاحب نبی تھے۔جواب: ہاں۔سوال: دوسرے جو مسلمان ہیں۔وہ اس بات کے خلاف کہتے ہیں۔جواب: بعض لوگ اختلاف نہیں کرتے ہزار ہا دل سے مانتے ہیں۔مگر ظاہر ہونے کی جرات نہیں کرتے کہ بیعت میں شامل ہو جا ئیں اور دین کیلئے قربانیاں کریں۔