انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 423

423 انوار العلوم جلد ۱۳ جواب: ہاں۔سوال: آپ نے منظور نہیں کیا تھا۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان جواب: چونکہ اسلام کے خلاف تھا اور قرآن کی شرطوں کے ماتحت نہ آتا تھا۔اس لئے منظور نہ کیا۔سوال: کیا عبدالکریم نے مباہلہ نامی اخبار پینج سے پہلے جاری کیا تھا۔یا بعد میں۔جواب: مجھے یاد نہیں۔سوال: آپ نے پیشگوئی کی تھی کہ عبد الکریم اور اس کے ساتھی مر جائیں گے۔جواب: ہر ایک نے مرنا ہے۔اس قسم کی پیشگوئی کی کیا ضرورت تھی۔مجھے یاد نہیں کہ میں نے اس کے مرنے کی پیشگوئی کی۔سوال: کیا یہ اسی وجہ سے آپ نے کہا تھا کہ عبد الکریم نے آپ کو مباہلہ کیلئے کہا تھا۔جواب: حوالہ پیش کریں۔سوال : آپ کو معلوم ہے کہ مباہلہ والوں کے مکان کو آگ لگ گئی تھی۔جواب: سنا تھا۔ذاتی علم نہیں۔سوال: اپریل ۱۹۳۰ء کے آخر میں آپ نے دیکھا تھا کہ مباہلہ والوں کا مکان کھڑا ہے یا جل چکا ہے۔جواب: مجھے یاد نہیں۔سوال: ان کا مکان آپ کے مکان سے کتنی دور ہے۔جواب: ایک فرلانگ کے قریب ہوگا۔سوال: ۱۹۳۰ ء کے بعد سے اب تک پتہ ہے کہ وہ مکان کھڑا ہے۔جواب: یہ پتہ ہے کہ اب وہاں صد را مجمن کی بلڈنگ ہے۔عدالت : آپ کو کس طرح معلوم ہے کہ وہاں صدرانجمن کی بلڈنگ ہے۔جواب: اس مکان کے متعلق مجھے سپر نٹنڈنٹ پولیس خان بہادر عبدالعزیز صاحب نے بتایا تھا۔کہ ہمیں رپورٹ پہنچی ہے کہ وہ مکان گرا دیا گیا ہے۔میں نے انہیں کہا مجھے علم نہیں میں نے یہ سنا ہے کہ گر گیا ہے۔بعض کہتے ہیں کہ گرا دیا گیا ہے۔چونکہ یہ قانون ہے کہ شاملات پر مالک کی اجازت سے جو مکان بناتا ہے، جب وہ چھوڑ کر چلا جائے تو وہ زمین