انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 417 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 417

417 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان جواب: میرے دل میں ان کے متعلق کوئی دشمنی نہیں ہے۔ان میں سے کوئی شخص دشمنی کی بات کرے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ دشمن ہے۔سوال : احرار کا نفرنس میں جو لوگ آئے، آپ ان کو دشمن سمجھتے تھے۔جواب : اُس وقت آنے والے کئی دوست بھی تھے۔سوال: احرار کو آپ دشمن سمجھتے تھے۔جواب: جب کوئی یہ کہتا ہے کہ میں فلاں کو دشمن سمجھتا ہوں، تو اس کے دو مطلب ہوتے ہیں۔ایک یہ کہ وہ دشمنی کر رہا ہے اور دوسرے یہ کہ کہنے والے کے دل میں اس کے متعلق ہے۔میرے دل میں ان کے متعلق دشمنی نہیں۔ان میں سے جو دشمنی والے فعل کرے سمجھتا ہوں کہ وہ ہم سے دشمنی رکھتا ہے۔سوال: کیا آپ نے ان کے متعلق دشمنی کا لفظ استعمال کیا۔جواب : یاد نہیں کہ عام طور پر کیا ہو ممکن ہے بعض خاص موقعوں پر کیا ہو۔سوال: الفضل اخبار آپ کا سرکاری گزٹ ہے۔جواب: اس اخبار کی مالک صدرانجمن احمد یہ ہے۔سوال: کیا آپ کا یہ اخبار اسی طرح کا ہے جس طرح کا گورنمنٹ گزٹ ہوتا ہے۔جواب : گورنمنٹ گزٹ کا ہر لفظ گورنمنٹ کی طرف سے ہوتا ہے۔الفضل میں جو کچھ لکھتا ہے ایڈیٹر لکھتا ہے۔یہ نہیں کہ اس کا ہر لفظ ہم لکھ کر دیتے ہیں۔سوال: آپ کے حکم سے آپ کی مرضی سے بحیثیت جماعت یہ پر چہ جاری ہے۔جواب: اس کو میں نے جاری کیا تھا۔پھر وقف کر دیا۔صدر انجمن اس پراپرٹی کی مالک ہے۔پھر میں اسے اپنی طرف کیوں منسوب کروں۔سوال: آپ کے حکم اور آپ کی مرضی سے یہ پرچہ جاری ہے۔آپ کی اتھارٹی کے ماتحت الفضل جاری ہے۔جواب: اتھارٹی کے اگر یہ معنی ہیں کہ الفضل کے مضامین کا میں ذمہ دار ہوں تو پھر غلط ہے۔لیکن اگر یہ مراد ہو کہ میں اسے بند کرانا چاہوں تو کر سکتا ہوں یا نہیں۔تو چونکہ یہ جماعت کی طرف سے جاری ہے میں اسے بند کرنا چاہوں تو کر سکتا ہوں۔سوال : آپ کے خطبات اس میں چھپتے ہیں۔