انوارالعلوم (جلد 13) — Page 353
انوار العلوم جلد ۱۳ 353 افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء کیلئے اور زیادہ قربانیوں کی تو فیق عطا کرے۔پھر ان پس ماندگان کا جن کے دل جلسہ میں شامل ہونے والوں کے ساتھ ہیں، ناصر اور مددگار ہو۔ان پر بھی اپنی برکات نازل کرے۔پھر یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ بہتر سے بہتر فوائد اور برکات حاصل کریں اور جب اپنے گھروں میں واپس جائیں تو ان برکات کو وہاں بھی پھیلائیں اور اس طرح خدا تعالیٰ سارے سال کو ہی ان کے لئے جلسہ بنا دے تاکہ ان کا کوئی دن ایسا نہ ہو جو کہ خدا کے لئے جمع ہونے اور دین کی خدمت میں صرف ہونے والا نہ ہو بلکہ ہر روز احباب خدا کے فضلوں اور برکتوں کے وارث ہوتے رہیں۔بعض دوستوں نے تاریں دی ہیں کہ وہ جلسہ میں شامل نہیں ہو سکے ان کے لئے دعا کی جائے ان کو میں بھی دعا میں یا درکھوں گا۔ا تذکرہ صفحہ ۶۶۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۳۲۔ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۱۰۴۔ایڈیشن چہارم مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحہ ۳۴۲ مطبوعہ ۱۹۷۱ء ۵ تذکرہ صفحہ ۵۰۔ایڈیشن چہارم ( الفضل یکم جنوری ۱۹۳۵ء )