انوارالعلوم (جلد 13) — Page 288
288 انوار العلوم جلد ۱۳ تحقیق حق کا صحیح طریق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکان پر گئے اور دستک دی۔آپ باہر تشریف لائے تو حضرت ابو بکر نے کہا میں ایک بات پوچھنے آیا ہوں۔آپ نے کوئی ایسا دعویٰ کیا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیال کیا معلوم نہیں۔میرے دعوی کو سن کر اس پر کیا اثر ہوا ہے۔اس لئے کچھ دلائل بیان کرنے لگے لیکن حضرت ابو بکر نے کہا مجھے دلائل کی ضرورت نہیں صرف یہ فرمائیں کہ آپ نے دعویٰ کیا ہے یا نہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں کیا ہے حضرت ابو بکر نے فوراً کہہ دیا میں اس پر ایمان لاتا ہوں۔گویا انہوں نے یہ بھی گوارا نہ کیا کہ کوئی دلیل سنیں کیونکہ پہلی دلیل جو آپ کے سامنے موجود تھی۔اس زمانہ کے لوگوں میں بھی اس قسم کی ایک مثال مجھے یاد آ گئی۔لدھیانہ کے رہنے والے ایک میاں نظام الدین صاحب تھے اگر چہ ان پڑھ تھے مگر بہت نیک آدمی تھے۔انہوں نے کئی حج بھی کئے۔بعض اوقات حج بدل کر آتے اور اگر یہ انتظام نہ ہوسکتا تو پیدل ہی چل پڑتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے پہلے وہ آپ اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی دونوں کے دوست تھے۔آپ نے جب دعویٰ کیا اور مولوی محمد حسین صاحب نے مخالفت شروع کی تو انہوں نے ان کو خط لکھوایا کہ آپ جلدی نہ کریں مرزا صاحب میرے دوست ہیں آپ کیوں یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ خدا پر جھوٹ بولیں گے۔یقیناً ان کو غلط نہی ہوئی ہوگی یا پھر لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔وہ خدا پرست آدمی ہیں میں ان کے پاس جاؤں گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ قرآن سے انحراف نہیں کریں گے اس لئے ان کو سمجھا لوں گا۔چنانچہ آپ قادیان آئے مولوی محمد حسین صاحب ان دنوں لاہور میں تھے، حضرت خلیفہ اول بھی وہیں تھے مولوی محمد حسین صاحب آپ سے مباحثہ کی طرح ڈال رہے تھے، میاں نظام الدین صاحب قادیان پہنچے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا کہ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے۔آپ نے کہا ہاں۔وہ کہنے لگے اگر قرآن کریم سے سو پچاس ایسی آیات آپ کو دکھا دی جائیں جن سے حیات عیسی علیہ السلام ثابت ہوتی ہو تو کیا آپ مان جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا سو پچاس آیتوں کی ضرورت نہیں۔آپ صرف ایک آیت ہی بتا دیں میں مان جاؤں گا۔انہوں نے کہا اچھا میں دس آیات لے آؤں گا۔چنانچہ وہ مولوی محمد حسین صاحب کے پاس لاہور پہنچے اور ان سے کہا کہ میں مرزا صاحب کو منا آیا ہوں آپ صرف اتنا کیجئے کہ دس آیات ایسی مجھے لکھ دیں جن سے حیات مسیح ثابت ہوتی ہو میں اُن کو جا کر دکھاؤں گا اور وہ مان جائیں گے۔وہ تو ایک ہی آیت دیکھ کر مان لینے پر آمادہ تھے مگر