انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 238

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۳۸ احمدیت کے اصول لیکن اگر مصور تصویر میں زیادہ خوبصورت ماتھا بنا دیتا ہے تو ہر عقلمند کہے گا کہ یہ مصور اچھا نہیں۔مصور کا کمال اسی میں ہے کہ اگر اصل کا ماتھا خوبصورت ہے تو اسی قسم کا تصویر میں ظاہر کرے اور اگر بدصورت ہے تو ویسی ہی بدصورتی تصویر میں دکھائے۔پس سلسلہ احمدیہ کے دعوئی کے مطابق اس کی صداقت اس امر پر ہے کہ وہ ہو بہو اسلام کا نقشہ پیش کرے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا قرآن کریم نے پیش کیا ہے قطع نظر اس سے کہ دنیا اسے اچھا سمجھتی ہے یا برا یہ فیصلہ بعد میں ہو گا۔اصل چیز یہی ہے اور اس کا دعوی تبھی ثابت ہوگا جب وہی چیز پیش کرے جو قرآن کریم اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کی ہے۔پس سب سے پہلے میرے مضمون کو سمجھنے کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ سلسلہ کسی نئی بات کے پیش کرنے کا مدعی نہیں بلکہ صحیح اسلام پیش کرنے کا مدعی ہے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس نے ایسا کر دیا ہے یا نہیں۔دنیا میں صفات الہی کی جلوہ گری میں نے قرآن کریم کی تین آیات پڑھی ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم اور آپ کی بعثت کا مقصد بیان کیا گیا ہے۔اس کی تشریح کرنے کے بعد میں بتاؤں گا کہ سلسلہ احمدیہ نے اسے پورا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اے بندے ! تو اس کلام کے پڑھنے سے پہلے کہہ۔میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں جو بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس کے بعد فرمايا يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الأَرْضِ۔دنیا میں جدھر نگاہ ڈالو آسمانی طاقتیں بھی اور زمینی بھی یہ امر ثابت کر رہی ہیں کہ ان۔وہ کا پیدا کرنے والا ہر عیب سے پاک اور مبرا ہے۔الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ - ملک یعنی بادشاہ ہے۔القدوس تمام پاکیزگیوں کا جامع ہے۔یعنی صرف عیوب سے ہی مبرا نہیں بلکہ ہر قسم کی خوبیاں بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔اَلعَزِيز غالب ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔الحکیم۔اس کی تمام باتیں حکمت پر مبنی ہیں۔تو انہی چار صفات کو تم دنیا میں جلوہ گر دیکھو گے۔ایک خدا کی ملکیت ایک قدوسیت یعنی پاکیزگی ایک غلبہ یعنی ہر چیز اس کے حکم کے نیچے چل رہی ہے اور ایک حکمت۔یہ چار باتیں ہیں اللہ تعالی کی چار صفات اور آنحضرت کے چار کام کیا تمہیں جو ہر جگہ نظر