انوارالعلوم (جلد 13) — Page 146
۱۴۶ انوار العلوم جلد ۱۳ رحمة للعالمين میری نظر یہاں سے اٹھ کر زمانہ کی طرف گئی۔میں نے کہا وقت کتنا زمانہ کیلئے رحمت رہا ہے سب سے یہ فرشتے کام کرر ہے ہیں؟ کب سے سورج اور لمبا اس کے ساتھ کے سیارے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ؟ کون بتا سکتا ہے کہ زمانہ جو کچھ بھی ہے اس نے کس قدر تغیرات دیکھے ہیں؟ کس طرح اور کب سے یہ خوشی اور غم کا پیمانہ بنارہا ہے۔اگر وہ جاندار ٹھے ہوتا تو ایک بے اندازہ زمانہ تک اللہ کی مخلوق کی خدمت میں لگا رہنے پر اسے کسی قد رفخر ہوتا ؟ میں اسی خیال میں تھا کہ مجھے زمانہ کے چہرہ پر بھی دو داغ نظر آئے۔مجھے کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے سنائی دیئے کہ زمانہ غیر فانی ہے زمانہ خدا تعالیٰ کی طرح ازلی ابدی ہے۔اور کچھ لوگ یہ کہتے سنائی دیئے کہ زمانہ ظالم ہے اس نے میرا فلاں رشتہ دار مار دیا زمانہ بُرا ہے اس نے مجھ پر فلاں تباہی وارد کر دی۔میں نے کہا اگر زمانہ زندہ ھے ہوتی تو وہ ان کی باتوں کو سنکر ضرور ملول ہوتا۔مگر معا وہی آواز پھر بلند ہوئی اس نے کہا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زمانہ ہمارے آدمیوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے یا وہ خدا ہے، غلط کہتے ہیں۔انہیں حقیقت کا کچھ علم نہیں مارنا اور جلانا تو خدا تعالیٰ کا کام ہے۔وہ جب تک کسی چیز کو عمر دیتا ہے وہ قائم رہتی ہے اور زمانہ اس کے ساتھ بمنزلہ ایک کیفیت کے رہتا ہے اور پھر اس نے کہا زمانہ کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی صفات کا ایک ظہور ہے۔پس تم جو اسے گالیاں دیتے ہوؤ در حقیقت خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہو۔میرا دل اس آواز والے کے اور بھی قریب ہو گیا اور میں نے محبت بھرے دل سے کہا کہ یہ آواز تو زمانے کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی۔زمانہ سے ہٹ کر میری نگہ کرہ ارض پر پڑی۔میں نے کہا ہماری دنیا زمین کیلئے رحمت دوسرے کروں سے کچھ کم خوبصورت نہیں بلکہ بظاہر زیادہ ہے کیونکہ وہاں سے تو صرف روشنی آتی ہے اور یہاں روشنی کے علاوہ قسم قسم کے سبزے اور رنگ رنگ کے نظارے اور پھولوں سے ڈھنچی ہوئی بلند پہاڑیاں اور کلیلیں کرتی ہوئی ندیاں اور اُچھلتے ہوئے چشمے اور سایہ دار وادیاں اور پھلوں سے لدے ہوئے درخت اور پھولوں سے آئی ہوئی جھاڑیاں اور لہلہاتے ہوئے کھیت اور غلوں سے بھرے ہوئے کھلیان اور چہچہاتے ہوئے پرندے اور ناز و رعنائی سے بھاگتے ہوئے چوپائے اور نہ معلوم کیا کیا کچھ بھرا پڑا ہے۔مجھے اس وقت زمین کچھ ایسی خوبصورت نظر آئی کہ درندوں اور وحوش اور سانپوں اور بچھوؤں اور دوسرے زہر یلے کیڑوں اور مچھروں اور طاعون کے چوہوں تک میں مجھے خوبصورتی ہی خوبصورتی نظر آنے لگی۔میں نے خیال کیا کہ شیر بے شک وحشی جانور ہے اور کبھی کبھی انسانوں کو چیر پھاڑ کر کھا