انوارالعلوم (جلد 13) — Page 119
۱۱۹ 으 انوار العلوم جلد ۱۳ بر در ان کشمیر کے نام سلسلہ چہارم کا دوسرا خط لوگوں کی بہتری کے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے دکھوں کو جلد دور کر نے والا ہے۔آپ کو صرف تھوڑے سے حوصلہ کی ضرورت ہے اور اس امر کی ضرورت ہے کہ ملک کے غداروں کے دھوکے میں نہ آئیں۔میں پھر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک آپ لوگوں میں سے کوئی حصہ بھی میری مدد کی ضرورت کو سمجھے گا میں اِنشَاءَ اللہ ہرممکن مدد آپ لوگوں کی ترقی کے بارہ میں کرتا رہوں گا۔وَالتَّوْفِيقُ مِنَ اللهِ وَاخِرُ دَعْوَانَا أن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ والسلام خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد قادیان۔مؤرخہ ۱۔جولائی ۱۹۳۳ء ضمیمه تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۴ تا ۴۷ مطبوعہ ۱۹۶۵ء) 1 میرے پاس اس امر کے باور کرنے کی کافی وجوہ ہیں کہ سید زین العابدین صاحب کے اخراج میں بعض نام نہاد لیڈروں کا ہاتھ ہے جنہوں نے اس امر سے ڈر کر کہ ان کے آنے سے حقیقت حال ظاہر ہو جائے گی بعض اپنے ہمدرد افسروں کے ذریعہ سے ان کے نکالنے کی کوشش کی تا کہ اُن کیلئے راستہ کھلا رہے۔