انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 490 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 490

۴۹۰ راؤنڈٹیبل کانفرنس اور مسلمان اظہارِ خیالات کی دعوت وہ مسلمان جو میرے اس خیال سے سے متفق ہوں اگر اپنے خیالات پبلک میں یا خطوط کے ذریعہ سے ظاہر کریں تو ہو سکتا ہے کہ مناسب مشورہ کے بعد کوئی خاص دن اس غرض کیلئے مقرر کر دیا جائے جس میں سب ہندوستان میں مذرکور بالا غرض کیلئے جلسے منعقد کئے جائیں- میں امید کرتا ہوں کہ اس نازک موقع پر مسلمان اپنے فوائد کو یوں کچلتا ہوا دیکھنا پسند نہیں کریں گے اور موقع کی اہمیت کے مطابق بیداری اور قربانی کا ثبوت دیں گے- (نوٹ تمام درد مند مسلمانوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس مضمون سے اپنے علاقہ کے لوگوں کو آگاہ کر دیں-) خاکسار مرزا محمود احمد (الفضل ۶مارچ ۱۹۲۳ء)