انوارالعلوم (جلد 12) — Page 411
۴۱۱ ہے- مولوی اللہ دتا صاحب ہونہار نوجوان ہیں اور اچھا لکھنے والے ہیں- یہ کتاب بھی مفید ہوگی- ایک اہم کتاب مسلمانان کشمیر اور ڈوگرہ راج ہے- باوجود اس کے کہ جلسہ کے موقع کی علمی تقریر کے نوٹ لکھنے کا مجھے پہلے موقع نہ ملا تھا اور ۲۵ دسمبر کی رات کو میں نے نوٹ لکھنے شروع کئے- مگر جب میں نے اس پر نظر ڈالی تو اسے پڑھنے لگ گیا- یہ اچھی لکھی گئی ہے- گو کسی کسی جگہ بزدلی دکھائی گئی ہے یعنی کشمیر کمیٹی کے ساتھ اور لیڈروں کا بھی ذکر کیا گیا ہے تا کہ احراری ناراض نہ ہوں- یہ کتاب بھی بہت مفید ہے- روزانہ اخبار کی ضرورت احباب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ رورانہ اخبار ہونا چاہئے تا کہ سیاسی اور ملکی معاملات کے متعلق جماعت کی پالیسی عمدگی سے ظاہر ہوتی رہے- ایسا اخبار اپنی جماعت کے لوگوں کے علاوہ دوسرے بھی جو ہمدردی رکھتے ہیں خریدیں گے- میں سمجھتا ہوں مخالفت کے موجودہ طوفان میں ایسے اخبار کی ضرورت ہے- مگر سوال روپیہ کا ہے- روزانہ اخبار جاری کرنے کے لئے کم از کم دس ہزار روپیہ کی ضرورت ہے- میں اس فکر میں ہوں کہ سو پچاس دوست ایسے ہوں جو یہ روپیہ مہیا کر سکیں تو اخبار جاری کر دیا جائے- لیکن جب تک ہم ایسا اخبار جاری کریں‘ انگریزی اخبارات کی امداد ضروری ہے- ہماری طرف سے انگریزی اخبار سن رائز ہے- احباب اسے خریدیں- انگریزی کے دو روزانہ اخبار مسلم آؤٹ لک اور ایسٹرن ٹائمز لاہور سے نکلتے ہیں- میں نے دیکھا ہے کہ ان کی پالیسی بھی سلجھی ہوئی ہے ان میں اگر کوئی نوٹ ہمارے خلاف بھی نکل جائے تو اس کا خیال نہیں کرنا چاہئے- عام طور پر ان کی پالیسی اچھی ہے- جو دوست انگریزی پڑھتے ہوں اور اخباروں سے دلچسپی رکھتے ہوں‘ ان سے میں ان اخباروں کے خریدنے کی سفارش کروں گا- اور مفید تجویز یہ ہے کہ ان کی ایجنسیاں کھلوا دی جائیں- اس طرح اخباریں بیچنے والوں کیلئے بھی کام نکل آئے گا- (الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۳۲ء) ۱؎ تذکرہ صفحہ ۳۱۲- ایڈیشن چہارم ۲؎ ’’ میرا ارادہ میرا ارادہ ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے کی جو جمعرات ہے اس دن روزہ رکھ کر ان کیلئے دعا کی جائے جنہوں نے چند خاص میں حصہ لیا اور اپنے آپ کو السابقون الاولون میں سے ثابت کر دیا یا اس چندہ میں حصہ لینے کی نیت رکھتے ہیں مگر ابھی تک کوئی نہیں ملی۔