انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 383 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 383

۳۸۳ اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کوہدایت اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ چندہ خاص کی تحریک میں سے سوا لاکھ روپیہ مقررہ میعاد کے اندرجمع ہو گیا ہے اور عام بجٹ کا قرضہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً ادا ہو گیا ہے اس کامیابی پر جس قدر بھی اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کریں تھوڑا ہے کیونکہ مالی تنگی کااثر ملک پر اس قدر تھا کہ اس قدر کامیابی بہت مشکل نظر آتی تھی- اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک سو سترجماعتوں اور بہت سے افراد نے پورا چندہ ادا کر دیا ہے یا مقررہ چندہ سے بھی کچھ زائد ادا کیا ہے- ان سب جماعتوں اور افراد کیلئے میں انشاء اللہ خاص دعا کروں گا بقیہ جماعتوں میں سے بہت سی جماعتوں نے ایک حصہ ادا کیا ہے اور بعض جماعتیں جو بیرون ہند کی ہیں ابھی ان کی میعاد بھی پوری نہیں ہوئی- ان کی معیاد دسمبر کےآخر میں پوری ہو گی اور پوری رقم غالباً جنوری میں وصول ہو سکے گی- بعض افراد نے مہلت طلب کر لی ہے ان لوگوں کی رقوم جمع کر لی جائیں تو امید ہے کہ دس بارہ ہزار کی رقم اور وصول ہو سکے گی- لیکن جیسا کہ میں نے اپنے پہلے اشتہار میں لکھا تھا کچھ قرضہ دوران سال کے بجٹ کی وجہ سے بھی بڑھ رہا ہے اور کچھ رقم معمولی بجٹ کی زیادتی کے علاوہ بھی ہے جو سلسلہ کے دوسرے محکموں سے بطور قرض لی ہے اور ان کی ادائیگی بھی ضروری ہے- ان رقوم کو ملا لیا جائے اور کم سے کم ایک ماہ کا خرچ خزانہ میں جمع رکھا جائے جو کم سے کم رقم ہے تا کہ ہر ماہ کے بل