انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 215

۲۱۵ کام کرتی جائے گی اور ہر ممکن طریق سے ان کی مدد کرے گی- یہ کمیٹی اس کام کو ہر گز درمیان میں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں- خاکساران ۱ - ملک برکت علی (صاحب ایڈووکیٹ- سابق ایڈیٹر آبزرو رکن نیشنلسٹ مسلم پارٹی لاہور)- ۲- مولانا سید حبیب شاہ (صاحب ایڈیٹر سیاست لاہور) ۳- (مولانا)محمد یعقوب (صاحب ایڈیٹر لائٹ لاہور) ۴- (نواب سر) محمد ذوالفقار علی خان (صاحب ایم- ایل- اے رئیس لاہور) ۵- (ڈاکٹر) ضیاء الدین احمد)صاحب ایم-ایل- اے علیگڑھ) ۶- (مولانا) سید محمد اسمعیل (صاحب غزنوی ناظم جمعیہ اہلحدیث امرتسر) ۷- (نواب)محمد ابراہیم علی خان (صاحب نواب آف کنج پورہ- ایم- ایل- اے) ۸- (مولانا) سید کشفی شاہ (صاحب نظامی رنگون) ۹- (جناب) عبدالرحیم (صاحب ڈسٹمکار- بمبئی) ۱۰- (جناب)محمد علی اللہ بخش (صاحب مختار کار جناب پیر صاحب بوہرہ قوم۔۔۔) ۱۱- (جناب) محمد اسماعیل حاجی احمد (صاحب اسسٹنٹ سیکرٹری کھچی میمن یونین کلتہ) ۱۲- (مولانا) ابوظفر وجہہ الدین (صاحب ولد مولانا ابوبکر صاحب بنگال) ۱۳- (جناب) احمد عبدالستار (صاحب اعزازی سیکرٹری کلکتہ مجلس) ۱۴- (مسٹر) ایچ ایس سہروردی (بیرسٹر ایٹ لاء کلکتہ ایم ایل سی) نوٹ-: بعض ممبران نے اعلان کے ساتھ کچھ نوٹ بھی لکھے ہیں- چنانچہ بنگال کے مشہور لیڈر مسٹر ایچ ایس شہید سہروردی جو کسی زمانہ میں کانگریسی پارٹی کے چوٹی کے لیڈر تھے- یہ لکھتے ہیں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض خود غرض لوگ اس قسم کی باتیں مشہور کر رہے ہیں کہ ممبران کشمیر کمیٹی نے استعفا دے دیا ہے- میری رائے میں یہ کمیٹی نہایت عمدہ اور ضروری کام سرانجام دے رہی ہے اور ہمارے مظلوم کشمیری بھائیوں کی امداد میں کوشاں ہے- اس کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے اس نہایت اہم کام کو جس کو اس نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے جاری رکھے- ریاست کے حکام کا رویہ دن بدن خراب ہو رہا ہے- اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم مسلمانان کشمیر کو اس طرح ریاست کے حکام کے رحم پر نہ چھوڑیں- مسلمانوں کو امید ہے کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آخر کار حق و انصاف کی فتح ہوگی- چونکہ میری رائے میں کشمیر کمیٹی کی پہلے سے بھی زیادہ ضروریت ہے- اس لئے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کمیٹی سے ہر گز استعفاء نہیں دیا- (اشتہار شائع کردہ عبدالرحیم درد- ایم اے- سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی)