انوارالعلوم (جلد 12) — Page 182
۱۸۲ کے فنانشل سیکرٹری کی طرف سے بھی ایک اپیل آئی ہے جس میں کشمیر کے مسلمانوں کی امداد کے لئے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے- یہ اپیل الگ شائع کی جائے گی- سردست میں اس اعلان کی اشاعت سے اپنے فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں- اب مسلمانوں کا کام ہے کہ اس کام کو ادھورا چھوڑ کر سب قربانیوں کو ضائع کر دیں یا پورا کر کے اپنے بھائیوں کو آزاد اور اپنی عزت کو قائم کریں- خاکسار میرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی یکم دسمبر ۱۹۳۱ء (الفضل مورخہ ۶ دسمبر ۱۹۳۱ء)