انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 174

۱۷۴ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم جموں میں مسلمانوں کے کشت و خون کے متعلق مہاراجہ صاحب کشمیر کو تار جموں سے یہ دل گداز خبریں موصول ہوئی ہیں کہ فوج نے درجنوں مسلمانوں کو قتل کر دیا اور سینکڑوں زخمی ہوئے- مہاراجہ صاحب کو اپنی ذاتی توجہ فی الفور اس طرف منعطف کرنی چاہئے- یہ دلال کمیشن کی رپورٹ کا نتیجہ ہے جس میں افسران کی بدعنوانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے- اور اس بارے میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن کا مقصد وحید قانون کا احترام کرنا ہے- اس قسم کے واقعات قیام امن و امان کو زائل کر رہے ہیں- اور مجھے خوف ہے کہ مہاراجہ صاحب بہادر کی محبت جو رعایا کے دل میں ہے اٹھ رہی ہے- میں مہاراجہ صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنی شایان شان فیاضی سے کام لے کر ریاست کی رعایا اور جتھوں کے ممبروں کو جو سیاسی جرائم میں گرفتار اور سزا یاب ہوئے رہا کر دیں- نیز دلالرپورٹ کو منسوخ کر دیں اور تمام فسادات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن مقرر کیا جائے- کمیشن کا صدر باہر کے ہائی کورٹ کا غیر جانبدار جج ہو جس کو حکومت ہند مقرر کرے اور اس میں مسلمانوں کی کافی نمائندگی ہو- نیز بہت جلد ان کی شکایات کے ازالہ اور ابتدائی حقوق کے متعلق اعلان کیا جائے- اگر ریاست جتھوں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر دے‘ دلال کمیشن کی رپورٹ کو منسوخ کر دے اور ایک نئے آزاد کمیشن کا تقرر کرے تو مسلمان مطمئن ہو سکتے ہیں- اور ایک نامزد افسر نمائندگان کشمیر سے ابتدائی حقوق‘ امتیازی قانون اور دوسری شکایات کے متعلق گفتگو کر کے اپنی رپورٹ ۳۰- نومبر سے پیشتر پیش کرے اور مہاراجہ صاحب نومبر کے آخری ہفتہ تک اپنے فیصلے سے مطلع کر دیں- میں آپ کی مسلم رعایا اور باہر کے سمجھدار مسلمانوں سے متوقع ہوں کہ وہ فضائیامنوامان کو بہتر بنانے اور مستقل تصفیہ میں امداد دیں گے- اگرچہ میرے اور