انوارالعلوم (جلد 12) — Page 108
۱۰۸ مسلمان ایک پر امن مظاہرے سے مستقل جدوجہد اور مناسب حال قربانی کے عہد اور عملی نمونہ کے ذریعہ سے دنیا پر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ موت نہیں بلکہ زندگی کو پسند کرتے ہیں- جلسوں کی رپورٹ جلسوں کی رپورٹ فوراً بذریعہ تار مولوی عبدالرحیم صاحب درد ایم- اے سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی قادیان کے نام بھیج دیں تا کہ جلسوں کے بعد مناسب طور پر حکومت انگلستان کو صورت حالات سے واقف کیا جا سکے اور جلسہ کی تفصیلی کارروائی کہ کون پریزیڈنٹ تھا؟ کس کس نے تقریر کی؟ حاضرین کی تعداد کیا تھی؟ جلوس کس قسم کا نکلا؟ اخبارات اور سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو مندرجہ بالا پتہ پر بھیجی دیں تمام ریزولیوشنز کی ایک ایک کاپی اپنے اپنے صوبے کے گورنر وائسرائے ہند اور مہاراجہ کشمیر کے نام ضرور ارسال کریں- خاکسار مرزا محمود احمد (الفضل ۶۔اگست ۱۹۳۱ء)