انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 21

۲۱ حقیقت اسلام پیش کروں۔چنانچہ آپ ہی کے ذریعہ وہ اعتراض جو مدت سے آنحضرت ﷺ پر مخالفین اسلام کی طرف سے کیا جاتا تھا کہ اسلام دنیا میں تلوار کے زور سے پھیلا ہے اور ہوا۔آپ نے ثابت کیا کہ اسلام کی اشاعت کا باعث آنحضرت ﷺکی قوتِ قدسیہ تھی جس سے سخت سے سخت دل بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا تھا۔آنخضرت ﷺنے اس طرح لاکھوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔آج بھی خدا نے مسیح موعود کو بھیجا ہے جو آپ کا غلام ہے تا آپ کا غلام دنیا میں اسلام بغیر تلوار پھیلائے تا دنیا جان لے کہ جو کام شاگر د کر سکتا ہے وہ استاد کیوں نہیں کر سکتا۔آنحضرت ﷺ استاد تھے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی اتباع سے اعلیٰ سے اعلیٰ کمالات حاصل ہو سکتے ہیں۔دیکھو استاد کا کمال کیا یہ ہوتا ہے کہ اس کی نسبت کہا جائے یہ ایسا کامل ہے کہ اس کا کوئی شاگر د پرائمری سے بڑھ نہیں سکتا۔یا یہ کہ یہ ایسا کامل ہے کہ اس کے شاگرد بی اے اور ایم اے ہیں۔ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی پیروی سے نبوت مل سکتی ہے۔سورة ناتھ میں جو انعمت علیهم آیا ہے اس کی دوسرے مقام پر اس طرح تو ضیح کی گئی ہے وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًا؎ اس آیت میں منعم علیه گروہ کے چار درجے بیان فرمائے گئے ہیں۔نبی، صدیق ،شہید صالح۔یعنی اللہ تعالی کی اطاعت اور آنحضرت ﷺ کی پیروی سے انسان یہ چار درجے حاصل کر سکتا ہے۔دوسرے انبیاء اور آنحضرت ﷺ میں ایک یہ بھی فرق ہے کہ پہلے انبیاء کی اتباع سے نبی نہیں بن سکتے تھے صدیق اور شہید ہو سکتے تھے مگر آنحضرت ﷺ کو وہ کمال حاصل تھا کہ حضور کی اتباع سے نبی بھی بن سکتے ہیں۔بعض لوگ ناواقفیت کے باعث یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس آیت میں مع‘ کا لفظ ہے جس سے معلوم ہوا کہ نبی نہ ہونگے نبیوں کے ساتھ ہو نگے۔مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے۔یہ مع صرف النبین کے ساتھ ہی نہیں۔بلکہ الصِّدِّیْقِیْنَ الشُّهَدَآءِ الصّٰلِحِیْنَ سب کے ساتھ بھی ہے اور اگر ان کے معنی درست تسلیم کئے جائیں تو یہ مطلب ہوگا کہ نبی نہ ہو نگے نبیوں کے ساتھ ہونگے۔صدیق نہ ہونگے بلکہ صدیقوں کے ساتھ ہونگے۔شہید نہ ہو نگے بلکہ شہداء کے ساتھ ہو گئے۔صالح نہ ہو نگے بلکہ صالحین کے ساتھ ہوں گے۔لیکن اگر غور کیا