انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 249

۲۴۹ ہوئے انہیں ملکیت کی قیدوں سے آزاد کرانے کے لئے کیا جا رہا ہے تباہ کر دے- خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور ہر ایک جو اس فیصلہ میں حصہ لینے والا ہے، خواہ اس ملک کا، خواہ اُس ملک کا، اس کے دل اور دماغ پر اپنے الہام کی روشنی ڈالے تا کہ وہ اس کی مرضی کے مطابق چلے یہاں تک کہ دنیا میں ہماری نہیں بلکہ اس کی مرضی کی حکومت ہو کہ اسی میں سب برکت اور اسی میں سب راحت ہے-