انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 108

۱۰۸ اب قرآن کریم کوہم اس اصل کے ماتحت دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے جو سب خوبیوں کا جامع ہے اور جب ہم یہ دعویٰ پڑھتے ہیں تو ہمارا دل کہتا ہے کہ اگر یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے تو پھر یقینا انسانوں کے کلاموں سے افضل ہوگا۔اور ان کلاموں کو ہم اس کے مقابلہ میں قطعی طور پر ٹھکرا دیں گے۔میں پہلے یہ دعویٰ بیان کر آیا ہوں کہ قرآن خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور وہ دعویٰ یہ ہے کہ اَللّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَاباً مُّتَشَابِھاً مَّثَانِیَ۔اب اگر یہ دعویٰ صحیح ہے تو قرآن کریم کو تمام انسانی کلاموں پر منبع کے لحاظ سے فضیلت حاصل ہو گئی۔قرآن مجید کے منجانب اﷲ ہونے کے تین دلائل لیکن ظاہر ہے کہ صرف دعویٰ کافی نہیں ہوسکتا دعویٰ کے لئے دلیل بھی چاہیے جس سے ثابت ہو کہ فی الواقعہ قرآن کریم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے اس کے لئے قرآن کریم یہ دلیل دیتا ہے۔أَفَمَنْ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ وَیَتْلُوْہٗ شَاہِدٌ مِّنْہٗ وَمِنْ قَبْلِہٖ کِتَابُ مُوسٰی إِمَاماً وَّرَحْمَۃً أُوْلٰـئِکَ یُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَمَنْ یَکْفُرْ بِہٖ مِنَ الأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ فَلاَ تَکُ فِیْ مِرْیَۃٍ مِّنْہٗ إِنَّہُ الْحَقُّ مِن رَّبِّکَ وَلَـکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یُؤْمِنُوْنَ۔۱۱؂ اس آیت میں قرآن مجید کے منجانب اﷲ ہونے کی تین دلیلیں دی گئی ہیں۔پہلی دلیل یہ بیان کی کہ۔أَفَمَنْ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّن رَّبِّہٖ۔کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک بینۃ یعنی روشن دلیل پر قائم ہو وہ جھوٹا ہو سکتا ہے یا وہ تباہ ہو سکتا ہے۔یہاں مَنْ میں رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کرام ؓ کا ذکر ہے جیسا کہ آگے آتا ہے۔أُوْلٰـئِکَ یُؤْمِنُونَ بِہِ۔پس فرمایا کیا یہ لوگ تمہارے خیال کے مطابق تباہ و برباد ہوجائیں یا نقصان اٹھائیں گے یہ تو ایسی کتاب کو ماننے والے ہیں جو بینۃ ہے۔یعنی اس میں الہامی دلائل ہیں جو مدلول علیہ کے دعویٰ کی صحت کو بیان کر تے ہیں۔آیت اور بینۃ میں فرق آیت اور بینۃ میں یہ فرق ہے کہ آیت وہ ہوتی ہے جس سے ہم خود نتیجہ نکالیں اور بینۃ وہ ہوتی ہے جو اپنی دلیل آپ پیش کرے جیسے ایک درخت کو ہم دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اس سے کسی صانع نے بنایا ہے یہ آیت ہے لیکن ایک نبی آتا ہے اور آکر کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں یہ