انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 3

۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی على رسوله الكريم مسلمانوں کی انفرادی اور قوی زمہ داریاں (فرموده مورخہ ۱۱ستمبر۱۹۲۷ء بمقام شملہ) أشھد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبدہ و رسوله أما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجیم - بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله رب العلمين الرحمن الرحيم O ملك يوم الدين 0 إیاک نعبد و ایاک نستعين O اھدنا الصراط المستقیم صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين o جیسا کہ آپ صاحبان نے اشتہار میں مطالعہ فرمایا ہو گا میرا مضمون مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریوں کے متعلق ہے۔گو میرا مضمون مسلمانوں کی قومی اور انفرادی ذمہ داریوں کے متعلق ہے۔مگر یہ مضمون اس قسم کا ہے کہ قدرتی طور پر دوسری اقوام کا ذکر صراحتاً یا اشارتاً کرنا پڑتا ہے۔قومی ذمہ داریاں ہمیشہ اس غرض کے لئے ہوا کرتی ہیں کہ ایک قوم اپنی ہمسایہ اقوام میں عزت و خوشحالی، قوت و بزرگی کے ساتھ زندگی بسر کر سکے۔اور ہمسایہ قوموں میں عزت و بزرگی سے زندگی بسر کرنے کے متعلق جب ہم غور کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم ان تعلقات پر غور کریں جو ہمارے ہمسایہ اقوام سے ہیں۔پس اس صورت میں لازماً دوسری اقوام کے متعلق ہم کو کچھ نہ کچھ کہنا پڑے گا خواہ اشار تاً ہو یا بعض جگہ صراحتاً۔