انوارالعلوم (جلد 10) — Page 108
۱۰۸ (اس موقع پر مولانا مولوی عبد الماجد صاحب پروفیسر عربی بھاگلپور کالج نے وعدہ کیا کہ یہ کتاب وہ لکھیں گے) یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے لیکن اس کے علاوہ ایسی کو شش کی بھی ضرورت ہے جس کے ذریعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے متعلق مسلمانوں میں جو تھوڑی بہت بیداری پیدا ہوئی ہے اسے قائم رکھا جائے اس کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔تجویز یہ ہے کہ ۲۰۔جون کے دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے والے شخص کو سزا دی گئی تھی سارے ہندوستان میں تین مضامین پر تقریریں ہوں (1) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا قربانیاں کیں۔(۲) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پاکیزہ زندگی یعنی کس طرح آپ نے نبیوں بلکہ نبیوں کے سردار والی زندگی بسر کی۔(۳) آپ نے بنی نوع انسان پر کیا احسان کیا ہے۔ان مضامین پر تقریریں کرنے والے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہر جگہ کے تعلیم یافتہ احمدی احباب کو چاہئے کہ اپنے نام پیش کریں کم از کم ایک ہزار آدمی کی ضرورت ہے جو جنوری میں ہی اپنے نام پیش کر دیں تا کہ چھ ماہ کے عرصہ میں ان کو تیار کیا جائے۔اس کے لئے تمام ہندوستان کے ہر علاقہ کے احمدیوں کو تیاری کرنی چاہئے تاکہ جون کو تمام ہندوستان میں ہے لیکر کامیابی سے ہوں۔ا ال عمران :۲۰۱،۱۹۷ تذکرہ ص ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم ۳ تذکرہ ۱۲۶،۱۲۸- ایڈیشن چہارم تاریخ احمدیت جلد سوم ص ۲۹۶،۲۹۳ مسلم کتاب البر والصلة۔والأداب باب النهي عن قول ھلك الناس الكهف :۹۷،۹۵ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۱۱۸-۱۳۵روحانی خزائن