انوارالعلوم (جلد 10) — Page 107
۱۰۷ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے متعلق بہترین پروپیگنڈا کیا جائے میں اس کے لئے کئی تجویز میں پیش کرتا ہوں۔(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لائف میاں بشیر احمد صاحب نے لکھنی شروع کی تھی معلوم نہیں اب انہوں نے اسے کیوں چھوڑا ہوا ہے اس وقت تک جو مختصر سوانح عمریاں لکھی گئی ہیں ان سے یہ بہت اعلی ٰاور عمدہ ہے۔اگر وہ اسے مکمل کریں تو کوشش کر کے اس کی بکثرت اشاعت کی جائے میاں بشیر احمد صاحب ہمت کریں اور اسے مکمل کر دیں۔(۲) اس سال رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے متعلق دو اور کتا بیں لکھی جائیں ایک کتاب تو ایسی ہو جس میں لڑکوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے ایسے واقعات بتائے جائیں جس سے یہ سبق حاصل کریں اور دو سری ایسی ہو جس میں لڑکیوں کے متعلق آپ کی زندگی کے سبق آموز اور نصیحت خیز واقعات ہوں۔میں نے دیکھا ہے عیسائیوں نے حضرت مسیح کی زندگی کے متعلق کئی رنگ کی کتاہیں لکھی ہیں۔کوئی لڑکوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی لڑکیوں کو، کوئی عورتوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی مردوں کو کوئی بوڑھوں کو مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے حالات لکھنے جو بیٹھتا ہے وہ یہی لکھتا ہے فلاں سن میں آپ پیدا ہوئے اتنی لڑائیاں لڑیں اتنے کا کافرمارے اور فلاں سن میں فوت ہو گئے۔اس سال یہ تین کتابیں لکھی جائیں جن میں سے ایک کے لکھنے کا میں وعدہ کرتا ہوں اگر اللہ تعالی نے توفیق دی تو لڑکوں کے متعلق سوانح کا جو حصہ ہے وہ میں لکھوں گا۔اس کے ساتھ ہی میں ایک اور وعدہ بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک سیرت احادیث کی بناء پر لکھنی شروع کی تھی اس کا کچھ حصہ شائع ہوا تھا اور اس قدر پسند کیا گیا کہ مخالفین تک نے اقرار کیا تھا کہ تیرہ سو سال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی سیرت ایسی دلکش نہیں لکھی گئی میں کوشش کروں گا کہ اسے بھی مکمل کردیں۔اس کے میں نے تین حصے کئے تھے ان میں سے تیسرا حصے لکھنا باقی ہے اور اس کے سارے نوٹ لکھ رکھے ہیں میں اسے بھی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔تیسری کتاب جو لڑکیوں کے متعلق ہے وہ میری کتاب کے نمونے کے بعد کوئی دوست لکھیں یا اگلے سال میں خود ہی اسے لکھوں گا۔