اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 82 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 82

اسماء المهدی صفحہ 82 آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اُٹھا دے گا۔اور وہ اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔۔۔سوالے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو۔اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 410-409 تجلیات الہیہ ) -5 پانچویں بات آدم نام رکھ کر یہ بتائی گئی ہے کہ آپ کے مخالفین اور عیب جوئی کرنے والے حق کو تسلیم کر لیں گے پانچویں بات آدم نام رکھ کر یہ بتائی گئی ہے کہ آپ کے مخالفین اور عیب جوئی کرنے والے حق کو تسلیم کرلیں گے۔چنانچہ حضور علیہ السلام الہام أَرَدْتُ أَنْ أَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ کی تشریح کرتے ہوئے اپنی تصنیف حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں: میں نے ارادہ کیا کہ خلیفہ بناؤں۔پس میں نے آدم کو خلیفہ بنایا۔یہ الہام مدت پچیس برس سے براہین احمدیہ میں درج ہے۔اس جگہ براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ نے میرا نام آدم رکھا اور یہ ایک پیشگوئی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جیسا کہ فرشتوں نے آدم کی عیب جوئی کی تھی اور اس کو رڈ کر دیا تھا مگر آخر خدا نے اسی آدم کو خلیفہ بنایا اور سب کو اُس کے آگے سر جھکانا پڑا۔سوخدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا۔چنانچہ میرے مخالف علماء اور ان کے ہم جنسوں نے عیب جوئی میں