اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 74 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 74

اسماء المهدی صفحہ 74 چیزیں بخشیں اور مجھ کو خاتم النبین اور سید المرسلین کا بروز بنایا۔۔۔آخری صلى الله زمانہ کا آدم در حقیقت ہمارے نبی کریم ہیں۔۔اور میری نسبت اس کی جناب کے ساتھ استاد اور شاگرد کی نسبت ہے“۔(روحانی خزائن جلد 16 - صفحہ 258-253 - ماخوذ از خطبہ الہامیہ) ے شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت ہے احمد کو محمد تم کیسے جدا سمجھے ( کلام محمود، صفحہ 184 نظم نمبر 123۔بحوالہ الفضل 28 دسمبر 1946ء) نیز فرمایا: کیا اس زمانہ کے آدم کا کفر کرتے ہیں۔حالانکہ زمین کی پیٹھ پر ہر ایک قسم کا دابہ پیدا ہو گیا ہے۔کیا نہیں دیکھتے بعض لوگ کتوں کی طرح ہو گئے ہیں۔بعض بھیڑیوں کی طرح اور بعض سوروں کی طرح اور بعض گدھوں کی طرح اور بعض سانپوں کی طرح ڈنگ مارتے ہیں اور ایسا کوئی جانور نہیں کہ لوگوں میں سے ایک گروہ اس جیسا نہ ہو گیا ہو۔اور افعال میں اس کے مشابہ نہ ہو۔۔۔۔آیا اب تک وقت نہیں آیا کہ ان حیوانات کے بعد خدا آدم کو پیدا کرے اور اپنی روح اس میں پھونکے۔“ (روحانی خزائن جلد 16 ، صفحہ 239-237 - ماخوذ از خطبہ الہامیہ ) سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ایک ایسے رویا کا ذکر فرماتے ہیں جس میں انسان کو مختلف حیوانوں کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔چنانچہ آپ اپنی کتاب نزول امسیح ،، میں اس رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: بالآخر میں ایک اور رویا لکھتا ہوں جو طاعون کی نسبت مجھے ہوئی اور وہ