اسماء المہدی علیہ السلام — Page 62
اسماء المهدی صفحه 62 پر مجھے تو نے ہی اپنے ہاتھ سے ظاہر کیا میں نے کب مانگا تھا یہ تیرا ہی ہے سب برگ و بار اس میں میرا جرم کیا جب مجھ کو یہ فرماں ملا کون ہوں تا رڈ کروں حکم شہ ذی الاقتدار (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 128) اک زمانہ تھا کہ میرا نام بھی مستور تھا قادیاں بھی تھی نہاں ایسی کہ گویا زیر غار اُس زمانہ میں خدا نے دی تھی شہرت کی خبر جو کہ اب پوری ہوئی بعد از مرور روزگار کھول کر دیکھو برا ہیں جو کہ ہے میری کتاب اس میں ہے یہ پیشگوئی پڑھ لو اس کو ایک بار اب ذرا سوچو کہ کیا یہ آدمی کا کام ہے اس قدر امر نہاں پر کسی بشر کو اقتدار (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 136) مسیح موعود کے تمام اسماء وخطابات صفاتی ہیں روایت و آثار میں امام مہدی کے بہت سے نام گنائے گئے ہیں لیکن ایسی روایت بھی ملتی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسیح و مہدی کا ذاتی نام سوائے خدا ورسول اور حضرت علی کرم اللہ وجھہ کے کسی کو علم نہیں۔چنانچہ ذیل میں بحار الانوار