اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 61 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 61

اسماء المهدی میں کسی خطاب کو اپنے لئے نہیں چاہتا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: صفحہ 61 یادر ہے کہ اس بات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے ان باتوں سے نہ کوئی خوشی ہے، نہ کچھ غرض کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں بہتر ٹھہراؤں۔خدا نے میرے ضمیر کی اپنی اس پاک وحی میں آپ ہی خبر دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے: قُلْ أُجَرَدُ نَفْسِي مِنْ ضُرُوبِ الْخِطَابِ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا تو یہ حال ہے کہ میں کسی خطاب کو اپنے لئے نہیں چاہتا یعنی میرا مقصد اور میری مراد ان خیالات سے برتر ہے اور کوئی خطاب دینا یہ خدا کا فعل ہے۔میرا اس میں دخل نہیں ہے۔میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو۔مجھے اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی۔میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت کرے۔اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبر ا نکالا۔میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور پوشیدہ مروں مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔پس یہ اس خدا سے پوچھو کہ ایسا تو نے کیوں کیا۔ابتدا (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 153-152 - حقیقۃ الوحی ) سے گوشتہ خلوت رہا مجھ کو پسند شہرتوں سے مجھ کو نفرت تھی ہر اک عظمت سے عار