اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 56 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 56

اسماء المهدی صفحہ 56 سکھاؤں بانٹے احکام دوں یا کوئی نئی کتاب نازل ہوگی۔ہر گز نہیں۔اگر کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے تو میرے نزدیک سخت گمراہ اور بے دین ہے۔آنحضرت ﷺ پر شریعت اور نبوت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔اب کوئی شریعت نہیں آسکتی۔قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔اس میں اب ایک شعشہ یا نقطہ کی کمی بیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ہاں یہ کیا ہے کہ آنحضرت نے کے برکات اور فیوضات اور قرآن شریف کی تعلیم اور ہدایت کے ثمرات کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔وہ ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود ہیں اور انہیں فیوضات اور برکات کے ثبوت کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 553 جدید ایڈیشن مطبوعه ربوہ ) " آہ میں تم کو کیونکر دکھاؤں جو اسلام کی حالت ہورہی ہے۔دیکھو! میں پھر کھول کر کہتا ہوں کہ یہی بدر کا زمانہ ہے۔اسلام پر ذلت کا وقت آچکا ہے۔مگر اب خدا نے چاہا ہے کہ اس کی نصرت کرے۔چنانچہ اس نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اسلام کو براہین اور حج ساطعہ کے ساتھ تمام ملتوں اور مذہبوں پر غالب کر کے دکھاؤں۔اللہ تعالیٰ نے اس مبارک زمانہ میں چاہا ہے کہ اس کا جلال ظاہر ہو۔اب کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 432 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا اب یقیں سمجھو کہ آئے ہیں کفر کو کھانے کے دن