اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 489 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 489

اسماء المهدی صفحہ 489 يس يسَ إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ ”اے سردار! تو خدا کا مرسل ہے“۔وو ( تذکر طبع چہارم صفحه 562) سید لغت عرب میں اس کو کہتے ہیں جس کا تابع ایک ایسا سواد اعظم ہو جو اپنے دلی جوش اور اپنی طبیعی اطاعت سے اس کے حلقہ بگوش ہوں۔سو بادشاہ اور سید میں یہ فرق ہے کہ بادشاہ سیاست قہری اور اپنے قوانین کی سختی سے لوگوں کو مطیع بناتا ہے۔اور سید کے تابعین اپنی دلی محبت اور دلی جوش اور دلی تحریک سے خود بخود متابعت کرتے ہیں۔اور سچی محبت سے اس کو سید نا کر کے پکارتے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 153 حاشیہ منن الرحمان )