اسماء المہدی علیہ السلام — Page 487
اسماء المهدی صفحہ 487 عیب جوئی اور نکتہ چینی میں خیر نہیں ہے۔اور ہلاکت کے لئے اس سے کوئی بھی دروازه نزدیک تر نہیں کہ انسان اندھا بن کر محبان اور محبوبانِ الہی کا دشمن ہو جائے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 91۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) میں نے کشفی طور پر دیکھا کہ زمین نے مجھ سے کلام کیا اور کہا یا ولی اللَّهِ كُنْتُ لَا أَعْرِفُک یعنی اے ولی اللہ میں اس سے پہلے تجھ کو نہیں پہچانتی تھی۔زمین سے مراد اس جگہ اہل زمین ہیں۔مبارک وہ جو دہشتناک دن سے پہلے مجھ کو قبول کرے کیونکہ وہ امن میں آئے گا۔لیکن جو شخص زبر دست نشانوں کے بعد مجھے قبول کرے اس کا ایمان رتی بھی قیمت نہیں رکھتا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 104-103 - براہین احمدیہ حصہ پنجم )