اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 484 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 484

اسماء المهدی صفحہ 484 رجية أَنْتَ وَجِيَّةٌ فِي حَضْرَتِی۔تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔( تذکر طبع چہارم صفحه 52) وجیہ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لوگوں کے الزاموں ، تکلیف دہ باتوں اور بہتانوں سے بری قرار دیا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالی نے حضرت موسیٰ و حضرت عیسی کو قرآن میں وجیہ کہہ کر قوم کے الزاموں اور بہتانوں سے بری قرار دیا ہے۔اسی الہام میں یہ بھی اشارہ تھا کہ وہ تجھ پر ناپاک حملے کریں گے اور اس خطاب سے ہی آپ کو تسلی دی اور آپ کی عزت افزائی فرمائی کہ ان کے بہتان بے بنیاد ہیں اور آپ کو عزت ملے گی۔