اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 469 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 469

اسماء المهدی صفحہ 469 سے پُر ہوتے ہیں۔مگر وہ مفلس نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بادشاہ کے برابر ہوں۔یا مثلاً ایک کیڑے میں روشنی ہوتی ہے جو رات کو چمکتا ہے اور آفتاب میں بھی روشنی ہے مگر کیٹر انہیں کہہ سکتا کہ میں آفتاب کے برابر ہوں۔اور خدا نے جو عام لوگوں کے نفوس میں رؤیا اور کشف اور الہام کی کچھ کچھ تخم ریزی کی ہے وہ محض اس لئے ہے کہ وہ لوگ اپنے ذاتی تجربہ سے انبیاء علیہم السلام کو شناخت کر سکیں۔اور اس راہ سے بھی ان پر حجت پوری ہوا اور کوئی عذر باقی نہ رہے۔“ س: (روحانی خزائن جلد 20، صفحہ 226 لیکچر سیالکوٹ) آپ کے دعووں میں تضاد ہے۔کبھی اپنے آپ کو غیر نبی اور محدث کہتے رہے اور پھر نبی کہلا نا شروع کر دیا۔ج: اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے۔وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے۔اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جز کی فضیلت قرار دیتا تھا۔مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی۔اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا۔اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 154 - 153 - حقیقۃ الوحی ) میں تو خدا تعالیٰ کی وحی کا پیروی کرنے والا ہوں۔جب تک مجھے اس