اسماء المہدی علیہ السلام — Page 464
اسماء المهدی تا میں آنحضرت ہے کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں۔“ صفحہ 464 (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 340 حاشیہ، چشمه معرفت) امت محمدیہ میں نبی وہی ہو سکتا ہے جو ظل محمد ہو سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی آیت مَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ کی تشریح کرتے ہوئے اپنے لیکچر ” اُسوہ حسنہ میں فرماتے ہیں: جو کوئی اللہ اور اس کے اس رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے منعم علیہ گروہ یعنی نبیوں، صدیقوں ، شہیدوں اور صلحاء میں سے کسی ایک صلى الله میں شامل ہو جاتا ہے۔کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع کے کئی درجے ہیں۔کبھی کوئی شخص سب سے چھوٹا درجہ حاصل کرتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں صالح کہلانے لگ جاتا ہے۔کبھی کوئی اس سے بھی واضح تصویر محمد رسول اللہ ﷺ کی اپنے دل پر کھینچ لیتا ہے اور وہ شہید کہلانے لگ جاتا ہے۔کبھی کوئی شہید سے بھی زیادہ واضح اور روشن تصویر اپنے آئینہ قلب پر کھینچ لیتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور صدیق بن جاتا ہے۔پھر بھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص اس سے بھی آگے ترقی کر جاتا ہے اور وہ خدا کی نگاہ میں نبوت کا مستحق ہو جاتا ہے۔پھر کوئی اس سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے۔اور وہ سورہ جمعہ کی آیت وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْابِهِمْ کے مطابق سارے نبیوں کی تصویر میں اپنے اندر لے لیتا ہے اور ظل محمد کہلانے لگ جاتا ہے۔پھر جب محمد رسول اللہ ﷺ کی تصویر میں صلى الله