اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 427 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 427

اسماء المهدی صفحہ 427 مَظْهَرُ الْآيَات الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنِيْ مَظْهَرَ الْآيَاتِ۔اس خدا کو تمام تعریف ہے جس نے مجھے نشانوں کا جائے ظہور بنایا۔“ (روحانی خزائن جلد 12 ، صفحہ 165 - حجۃ اللہ ) سید نا حضرت مہدی معہود کو اللہ تعالیٰ نے دین حق یعنی اسلام کے غلبہ کو ادیان باطلہ پر ثابت کرنے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۔(سورہ الصف آیت نمبر 10) کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور سچا دین دے کر بھیجا ہے۔تا کہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔خواہ مشرک کتنا ہی نا پسند کریں۔اس غلبہ کے متعلق تمام علماء ومفسرین شیعہ دوستی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ موعود غلبہ مہدی معہود کے زمانہ میں ہوگا۔وہ غلبہ کس طرح ہوگا ؟ بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ طاقت و تلوار سے ہوگا۔لیکن سیدنا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وہ غلبہ نشانات کے ذریعہ ہوگا۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں:- در حقیقت دین وہی دین ہے جس کے ساتھ سلسلہ معجزات اور نشانوں کا ہمیشہ رہے۔تا اس دین کے پیرو کو بہت آسانی اور سہولت سے سمجھ آجائے