اسماء المہدی علیہ السلام — Page 422
اسماء المهدی صفحه 422 بباعث عدم سلامت استعداد کے وہ روبحق نہیں ہوسکتا۔بلکہ مصداق اس آیت کا ہو جاتا ہے کہ فِی قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًد یعنی عقل اور فہم کے جنبش میں آنے سے پچھلی حالت اس شخص کی پہلی حالت سے بدتر ہو جاتی ہے۔جیسا کہ تمام نبیوں کے وقت میں یہی ہوتا رہا کہ جب ان کے نزول کے ساتھ ملائک کا نزول ہوا تو ملائکہ کی اندرونی تحریک سے ہر ایک طبیعت عام طور پر جنبش میں آگئی۔تب جو لوگ راستی کے فرزند تھے۔وہ ان راستبازوں کی طرف کھنچے چلے ہوئے۔اور جو شرارت اور شیطان کی ذریت تھے وہ اس تحریک سے خواب غفلت سے تو جاگ اٹھے اور دینیات کی طرف متوجہ بھی ہو گئے۔لیکن بباعث نقصان استعداد حق کی طرف رخ نہ کر سکے۔سوفعل ملائک کا جور بانی مصلح کے ساتھ اترتے ہیں ہر ایک انسان پر ہوتا ہے۔لیکن اس فعل کا نیکوں پر ٹیک اثر اور بدوں پر بداثر پڑتا ہے۔باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید و در شوره بوم خس (روحانی خزائن جدید ایڈیشن جلد 3 صفحہ 157-155 - ازالہ اوہام جلد اول) طبعا بارش تو رطوبت پہنچانے میں نا مساعد نہیں ، یہ باغ ہے کہ اس میں پھول کھلتے اور بنجر زمین میں خار دار جھاڑیاں اُگتی ہیں۔