اسماء المہدی علیہ السلام — Page 421
اسماء المهدی مصلح صفحہ 421 إِنّى صَدُوقٌ مُصْلِحْ مُتَرَدِّمُ سَمٌ مُعَادَاتِي وَسِلْمِي أَسْلَمُ میں صادق اور مصلح ہوں اور میری دشمنی زہر اور میری صلح سلامتی ہے۔(روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 221 ، مجھے اللہ ) حضور علیہ السلام فرماتے ہیں :- " جس وقت کوئی آسمانی مصلح زمین پر آتا ہے تو اس کے ساتھ فرشتے آسمان سے اتر کر مستعد لوگوں کو حق کی طرف کھنچتے ہیں۔پس ان آیات کے مفہوم سے یہ جدید فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ اگر سخت ضلالت اور غفلت کے زمانہ میں یک دفعہ ایک خارق عادت طور پر انسان کے قومی میں خود بخود مذہب کی تلشیش کی طرف حرکت پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ اس بات کی علامت ہو گی کہ کوئی آسمانی مصلح پیدا ہو گیا ہے۔کیونکہ بغیر روح القدس کے نزول کے وہ حرکت پیدا ہونا ممکن نہیں۔اور وہ حرکت حسب استعداد طبائع دو قسم کی ہوتی ہے۔حرکت تامہ اور حرکت ناقصہ۔حرکت تامہ وہ حرکت ہے جو روح میں صفائی اور سادگی بخش کر اور عقل اور فہم کو کافی طور پر تیز کر کے رو بحق کر دیتی ہے۔اور حرکت ناقصہ وہ ہے جو روح القدس کی تحریک سے عقل اور فہم تو کسی قدر تیز ہو جاتا ہے۔مگر